Maktaba Wahhabi

45 - 111
٭ وہ قرآن کی تلاوت کریں گے مگر وہ ان کی ہنسلیوں(گلے)سے نیچے نہیں اُترے گا بس حلق تک ہی رہے گا۔اور آخر میں فرمایا: (( يَمْرُقُوْنَ مِنَ الدِّیْنِ کَمَا یَمْرُقُ السَّهْمُ مِنَ الرَّمْيةِ)) ’’ وہ دین سے یوں نکل جائیں گے جیسے تیر کمان سے نکل جاتا ہے۔‘‘ اور دوسری روایت میں ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (( لَئِنْ أَدْرَکْتُهُمْ لَأَقْتُلَنَّهُمْ قَتْلَ ثَمُوْدٍ)) [1] ’’اگر میں نے ان کو پالیا تو میں انہیں قومِ ثمود کی طرح قتل کروں گا ۔‘‘ 2. قرآنِ کریم کے ایک دوسرے مقام پر سورة التوبۃ ہی میں ارشادِ الٰہی ہے : ﴿ وَ مِنْهُمُ الَّذِيْنَ يُؤْذُوْنَ النَّبِيَّ وَ يَقُوْلُوْنَ هُوَ اُذُنٌ1 قُلْ اُذُنُ خَيْرٍ لَّكُمْ يُؤْمِنُ بِاللّٰهِ وَ يُؤْمِنُ لِلْمُؤْمِنِيْنَ۠ وَ رَحْمَةٌ لِّلَّذِيْنَ اٰمَنُوْا مِنْكُمْ1 وَ الَّذِيْنَ يُؤْذُوْنَ رَسُوْلَ اللّٰهِ لَهُمْ عَذَابٌ اَلِيْمٌ۰۰۶۱﴾ ’’ اور ان میں بعض ایسے ہیں جو پیغمبر کوایذا دیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ یہ شخص کان (کا کچا)ہے۔ (ان سے) کہہ دیں کہ (وہ) کان (کا کچا)ہے تو تمہاری بھلائی کے لئے، وہ اللہ کااور مؤمنوں (کی بات) کایقین رکھتا ہے اور جو لوگ تم میں سے ایمان لائے ہیں ان کے لئے رحمت ہے اور جو لوگ رسول اللہ کو رنج پہنچاتے ہیں۔ ان کے لئے عذابِِ الیم تیار ہے۔‘‘ اور اسی سورة التوبہ کی اگلی آیت میں ارشاد فرمایا: ﴿ اَلَمْ يَعْلَمُوْۤا اَنَّهٗ مَنْ يُّحَادِدِ اللّٰهَ وَ رَسُوْلَهٗ فَاَنَّ لَهٗ نَارَ جَهَنَّمَ خَالِدًا فِيْهَا1 ذٰلِكَ الْخِزْيُ الْعَظِيْمُ۰۰۶۳﴾ ’’ کیا ان لوگوں کومعلوم نہیں کہ جو شخص اللہ اور اس کے رسول سے مقابلہ کرتا ہے تو اس کیلئے جہنم کی آگ ہے جس میں وہ ہمیشہ(جلتا) رہے گا، یہ بڑی رسوائی ہے۔‘‘ اس آیت میں وارد الفاظ ﴿ مَنْ يُّحَادِدِ اللّٰهَ وَ رَسُوْلَهٗ ﴾ ’’ جو شخص اللہ اور اس کے
Flag Counter