Maktaba Wahhabi

35 - 111
نامہ جاری کردیا گیا ہے۔ایران نے تو یہ اعلان کردیا ہے کہ وہ گوگل “Google”اور جی میل “Gmail”کو بھی بند کردیں گے۔ اب گوگل نےاسلام دشمن ویڈیو کو بند کرنےپر رضا مندی کا اظہار کیا ہے۔ مزید اُردن میں بھی بند کرنے پر اتفاق ہے۔ اوباما حکومت نے یوٹیوب سے استفسار کیا ہے کہ آیا وہ یوٹیوب کی پالیسی کے مطابق اس فلم کو جاری رکھنا چاہتے ہیں۔ یوٹیوب کا جواب تھا: ’’یہ فلم اسلام کے خلاف ہے، مسلمانوں کے خلاف نہیں، اس کو “قابل نفرت خطابHate Speech” کے زمرے میں نہیں لایا جاسکتا، اس لیے یہ اُس کی کمپنی کی پالیسیز کے مطابق جاری رہے گی۔‘‘ احتجاج : بحرین میں احتجاج کرنے والوں نے فلم کی اعلانیہ مذمت کی ہے۔ مصری ٹی وی ’’الناس‘‘ کےمیزبان نے اپنی 8 ستمبر کی نشریات میں محمدکریم صلی اللہ علیہ وسلم پر کی گئی اظہارِ رائے پرتنقید کی ہے۔مصری صدر محمد موسیٰ علیہ السلام نے امریکی حکومت پر زور دیا ہےکہ وہ اس فلم کے پروڈیوسر (جسے انہوں نے’پاگل آدمی‘ کا خطاب دیا ہے) کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کرنے پر زور دیا ہے۔ے۔ فلم کے خاکوں کے خلاف دنیابھر کے شہروں میں پرہجوم اور پرتشدد احتجاج ہوا جس کے نتیجے میں کئی اَموات ہوئیں او رسینکڑوں کی تعداد میں لوگ زخمی ہوئے۔ پاکستانی حکومت نے ملکی سطح پر تعطیل کا اعلان کیا اور اپیل کی کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی تعظیم میں پُرامن احتجاج کیا جائے۔ 17ستمبر کو تقریباً 50,000 50 ہزار لبنانیوں نے بیروت میں ایک احتجاجی ریلی نکالی جہاں ’’حزب اللہ‘‘ کے لیڈر حسن نصر اللہ نے عوام کو احتجاج جاری رکھنے کا کہا۔ اُن کا کہنا تھاکہ پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم کے دفاع کے لیے سنجیدگی سے احتجاج کو شروع کیا جائے۔ عوامی رد عمل کو دیکھتے ہوئے امریکی سیاست دانوں نےبیروت میں امریکی سفارت خانے سے حفاظتی نقطہ نظر سے اشتہاری مواد ضائع کردیا۔ [1]
Flag Counter