Maktaba Wahhabi

26 - 111
کے معروف رسالے ’نیوزویک‘ نے اپنی ایک رپورٹ میں گوانتاناموبے میں قرآن پاک اور مسلمان قیدیوں کے ساتھ توہین آمیز رویے کی تصدیق کی۔ 24. اَمریکہ میں قرآن پاک کی توہین اور بے حرمتی کا سب سے بڑا واقعہ ملعون پادری ٹیری جونز کی جانب سے قرآن پاک جلانے کا اعلان تھا۔ اس نے 2010ء میں نائن الیون کی برسی کے موقعے پر فلوریڈا کے ایک چرچ میں قرآنِ پاک نذرِ آتش کرنے کا اعلان کیا۔ ٹیری جونز اس سال عالم اسلام کے شدید ردعمل اور امریکی حکومت کے دباؤ کے باعث اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہ ہو سکا ،تاہم اس نے اپنا منصوبہ ترک نہ کیا اور اگلے سال 20/مارچ 2011ء کو اپنے ساتھیوں کے ہمراہ قرآن پاک کو نذرِ آتش کر دیا۔ 25. رواں سال اَفغانستان میں امریکی فوجیوں کی جانب سے بلگرام ائیر بیس پر قرآن پاک کے سینکڑوں نسخے جلانے کا واقعہ پیش آیا۔ اس کے خلاف فوری طور پر افغانستان میں ہنگامے پھوٹ پڑے۔ ان پرتشدد ہنگاموں میں30/ سے زائد اَفراد جاں بحق ہوئے اور 6/امریکی فوجیوں کو بھی قتل کر دیا گیا۔ امریکی صدر باراک اوبامہ نے ذاتی طور پر اس واقعے پر معافی مانگی۔ نائن الیون سے پہلے اہانت اسلام کے واقعات یہ سب واقعات وہ ہیں جو نائن الیون کے بعد پیش آئے۔ جبکہ نائن الیون سے پہلے بھی کئی بار ایسی مذموم حرکتیں کی گئیں۔ امریکہ کی سپریم کورٹ بلڈنگ میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خیالی تصویر1935ء میں بنائی گئی تھی جس میں ان کے ایک ہاتھ میں قرآن پاک اور دوسرے ہاتھ میں تلوار پکڑائی گئی ہے۔ یہ تصویر ابھی تک موجود ہے۔ اس سے امریکیوں کے نبی محترم صلی اللہ علیہ وسلم کی ذاتِ اقدس کے بارے میں خبث باطن کا اظہار ہوتا ہے۔ 1. اسی طرح اگست 1925ء میں لندن کے ایک اخبار میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا خاکہ بنایا گیا تھا۔
Flag Counter