Maktaba Wahhabi

محدث شمارہ 355

مؤلف: حافظ عبد الرحمن مدنی

ناشر: مجلس التحقیق الاسلامی لاہور

سال شائع: مئی 2012

کہ منہج اہل حدیث پر حافظ اظہر صاحب کی گفتگو سننے سے تعلق رکھتی ہے لیکن افسوس کہ ایسا کوئی پروگرام مرتب کرنے سے قبل ہی حافظ صاحب نے داعی اجل کو لبیک کہہ دیا۔ چند ماہ قبل حافظ عبد الرشید اظہر کے شاگرد قاری عبد الحلیم محمد بلال لاہور تشریف لائے۔ قاری عبد الحلیم مدینہ یونیورسٹی کے فاضل، عربی زبان کے نامور عالم اور دہشت گردی اور اس سے ملحقہ موضوعات پر کئی عربی کتب کے فاضل مصنف ہیں۔ بتانے لگے کہ اُن کی اظہر صاحب سے تکفیر وخروج کے مسئلے پرتفصیلی گفتگو ہوئی۔ بعد ازاں میری بھی قاری صاحب سے کئی گھنٹے طویل اسی موضوع پر ایک مجلس ہوئی جس میں دیگر علما بھی موجود تھے۔ قاری صاحب نے کہا کہ اظہر صاحب کو اس امر پر شدید ناراضگی تھی کہ کئی نوجوان لوگ، ان دنوں تکفیر وخروج جیسے حساس مسئلے میں رائے زنی کو اپنا معمول بنائے ہوئے ہیں۔ اُن کی رائے میں یہ موضوع بڑی علمی بصیرت اور عالمانہ فراست کا متقاضی ہے ۔ تکفیر وخروج کے مسائل میں وہ متوازن ومعتدل موقف کے قائل اور داعی تھے۔ ان کی وفات کے موقع پر مجھے پتہ چلا کہ اسلام آباد میں تکفیری سوچ رکھنے والے لوگ، اس واحد مسجد میں جمعہ پڑھنے کو روا سمجھتے تھے جہاں حافظ اظہر صاحب کئی سال سے خطبہ جمعہ پڑھا رہے تھے۔گویا اُنہیں بھی اظہر صاحب کے علم وفضل پر پورا اعتماد تھا۔ گذشتہ سال،جب جامعہ لاہور اسلامیہ کی دوسری عظیم الشان بلڈنگ (البیت العتیق برانچ) میں توسیع ہوئی اور جامعہ کی ثانوی کلاسز وہاں منتقل ہوگئیں تو حافظ صاحب بطورِ خاص اس عمارت اور جامعہ کے انتظام وانصرام کو دیکھنے تشریف لائے۔ حافظ صاحب کی تشریف آوری کے موقع پر میرے بھائی ڈاکٹر حافظ حمزہ مدنی ( جو البیت العتیق برانچ کے مدیر ہیں) نے مجھے بھی مدعو کیااور حافظ صاحب سے کھانے کی میز پر تفصیلی نشست ہوئی۔ ادارہ کے مستقبل کے پروگراموں کے بارے میں تبادلہ خیال ہوا۔ حافظ عبد الرشید اظہر صاحب جامعہ کی خدمات کے بہت مداح تھے ۔ ان کی وفات کے موقع پر مجھے جب اسلام آباد ، ان کے دفتر اور عملہ سے ملنے کا موقع ملا تو مجھے پتہ چلا کہ ہماری غیرموجودگی میں، وہ سب حضرات کے سامنے ماہ نامہ محدث، جامعہ لاہور اور اس کے مختلف ادارہ جات کی کارکردگی کی بے انتہا تعریف کیا کرتے۔اُن کے دوستوں نے مجھے بتایا کہ وہ اپنے نجی مجلسوں میں اس جامعہ ، والد
x
صفحہعنوان
2مسئلہ تکفیر وخروج اور علما کی ذمہ داری
11اُمتِ اسلاميہ کو درپیش خطرات اور ہمارا فریضہ
31 کیا ضعیف اور موضوع احادیث رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر بہتان ہیں؟
36مصرکی سلفی جماعت’حزبُ النور‘ سے روزمره سوالات
41امريكی جارحیت کے گیارہ سال: ایک جھلک
49اہل حدیث اور فتویٰ نویسی؛ ایک تاریخی جائزہ
72وزیر اعلیٰ پنجاب کی دینی و تعلیمی ہولناکیاں
76مفکر ِ اسلام ڈاکٹر حافظ عبدالرشید اظہر
79مولانا حافظ عبد الرشید اظہر.... کچھ یادیں کچھ باتیں!
90آہ ! اُستاذی... مولانا عبد الرشید اظہر رحمۃ اللہ علیہ
113علامہ ڈاکٹر حافظ عبد الرشید اظہر رحمۃ اللہ علیہ
128ڈاکٹر حافظ عبد الرشید اظہررحمۃاللہ علیہ کے سانحہ ارتحال پر جماعت اہل حدیث کویت کا گہرے رنج وغم کا اظہار اور ان کےقاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ
Flag Counter