Maktaba Wahhabi

محدث شمارہ 355

مؤلف: حافظ عبد الرحمن مدنی

ناشر: مجلس التحقیق الاسلامی لاہور

سال شائع: مئی 2012

1. نصاب میں یہ بے مقصد تبدیلی ناقابل قبول ہے لہٰذا پرانا نصاب اسلامیات بحال وبرقرار رکھا جائے۔ 2. فی الفور مجلس فکر ودانش تشکیل دیا جائے جو نصابِ تعلیم، ذریعہ تعلیم زبان وثقافت وغیرہ کی بابت حال ومستقبل کے مقتضیات کی روشنی میں تجاویز مرتب کرے۔ 3. اساتذہ کرام اور اہل فکر ودانش، اہل صحافت ومیڈیا کی راہنمائی میں ایک مؤثر، محکم اور دور رَس تعلیمی پالیسی مرتب کی جائے جس کے نفاذ کی ذمہ داری صوبائی انتظامیہ پر ہو اور اس پر کسی عہدیدار کی ذاتی، وقتی اور سطحی جلوہ نمائی یا پبلسٹی کی اثرپذیری نہ ہو۔ 4. اہل علم ودانش بالخصوص دینی طبقات وتنظیمات اپنے گردوپیش میں اثر ونفوذ حاصل کر کے ہمہ گیریت کا جوہر کامل اُجاگر کریں۔ اپنی چاردیواری کے ورے اور پرے دونوں پر گہری نظر رکھیں اور اپنے اوپر عائد دینی، ملی اور قومی وعلاقائی ذمہ داریوں سے بروقت عہدہ برآ ہو کر اللہ سبحانہ وتعالیٰ اور ہم نشینوں کے روبروسرخرو ہوں۔ 5. منصب حکمرانی وجہاں بانی ایک مقدس اَمانت ہے، ہر امانت کی جواب دہی اور محاسبہ ہے۔ ان سے اور بالخصوص خادمِ اعلیٰ سے گذارش ہے کہ وہ اپنے اوقات، استعدادات اور وسائل کو اس نہج پر استعمال میں لائیں کہ عوام اپنے ملک، آزادی اور ماحول پر فخر کر سکیں اور حکمرانی کرنے والے کل کو ذلّت، رسوائی اور شرمندگی سے بچ جائیں۔ 6. قائد اعظم کے اس فرمان کہ پاکستان کی اَساس وبنیاد اسلام اور اس کی زبان ’اُردو‘ ہے کو تعلیمی، تربیتی ، قانونی، عدالتی سرکاری اور روز مرہ کی ہر سرگرمی میں جاری وساری کیا جائے اور اس کے لئے تمام تر توانائیاں وقف کی جائیں ۔یہی تو پاکستانیت ہےاور یہی اس کے ارتقا وتسلسل کا ضامن ہے۔ 7. ’اُردو‘ کو گریجویشن تک لازمی مضمون کا درجہ دیا جائے اور ہر سطح کی تدریس وتعلیم اور ہر سطح کے امتحان کا ذریعہ بنایا جائے۔ 8. دیگر بدیشی زبانوں کی طرح انگریزی کو اختیاری مضمون کا درجہ دیا جائے البتہ عربی اور فارسی دونوں زبانوں کی تحصیل کی حوصلہ اَفزائی کی جائے۔کیونکہ مآخذ دین کی زبان عربی اور کلامِ اقبال کا دوتہائی حصہ فارسی زبان میں ہے۔
x
صفحہعنوان
2مسئلہ تکفیر وخروج اور علما کی ذمہ داری
11اُمتِ اسلاميہ کو درپیش خطرات اور ہمارا فریضہ
31 کیا ضعیف اور موضوع احادیث رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر بہتان ہیں؟
36مصرکی سلفی جماعت’حزبُ النور‘ سے روزمره سوالات
41امريكی جارحیت کے گیارہ سال: ایک جھلک
49اہل حدیث اور فتویٰ نویسی؛ ایک تاریخی جائزہ
72وزیر اعلیٰ پنجاب کی دینی و تعلیمی ہولناکیاں
76مفکر ِ اسلام ڈاکٹر حافظ عبدالرشید اظہر
79مولانا حافظ عبد الرشید اظہر.... کچھ یادیں کچھ باتیں!
90آہ ! اُستاذی... مولانا عبد الرشید اظہر رحمۃ اللہ علیہ
113علامہ ڈاکٹر حافظ عبد الرشید اظہر رحمۃ اللہ علیہ
128ڈاکٹر حافظ عبد الرشید اظہررحمۃاللہ علیہ کے سانحہ ارتحال پر جماعت اہل حدیث کویت کا گہرے رنج وغم کا اظہار اور ان کےقاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ
Flag Counter