Maktaba Wahhabi

محدث شمارہ 355

مؤلف: حافظ عبد الرحمن مدنی

ناشر: مجلس التحقیق الاسلامی لاہور

سال شائع: مئی 2012

سوال نمبر4: ایک حدیث کی تحقیق مطلوب ہے،جس کا مفہوم یہ ہے کہ مومن زانی ہو سکتا ہے، شرابی ہو سکتا ہے، جواری ہوسکتا ہے ،مگرجھوٹا نہیں ہو سکتا۔ کیا اس طرح کی کوئی حدیث ہے ؟اگر ہے تو اس کی سند بتادیں۔ جواب: اس طرح کی ایک مرسل روایت تو موجود ہے جس میں یہ ذکر ہے کہ مؤمن بزدل ہو سکتا ہے، بخیل ہو سکتا ہے لیکن جھوٹا نہیں ہو سکتا۔ممکن ہے کہ خطبا حضرات نے اسی حدیث سے سوال میں بیان کردہ مفہوم کشید کیا ہو۔صفوان بن سلیم بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا گیا: أيكون المؤمن جبانا؟ قال: «نعم» فقيل: أيكون المؤمن بخيلا؟ قال: «نعم» فقيل له: أيكون المؤمن كذابا ؟ قال : «لا» ’’کیا مؤمن بزدل ہوسکتا ہے؟آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:ہاں،عرض کیا گیا کہ کیا مؤمن بخیل ہوسکتا ہے؟آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جی ہاں،پھرآپ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا گیا : کیامؤمن جھو‎ٹا ہوسکتا ہے؟آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا نہیں۔‘‘ سوال نمبر5:کیاروزہ افطارکرنےکی معروف دعا: اللهم لك صمتُ وعلىٰ رزقك أفطرت [1]ضعیف ہے ؟ جواب:یہ حدیث دو سندوں سے مروی ہے اور یہ دونوں ہی ضعیف ہیں: 1. انس بن مالک بیان کرتے ہیں کہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم جب روزہ افطار کرتے تو یہ کہتے: (( بسم الله،اللهم لك صمتُ وعلىٰ رزقك أفطرت)) [2] اس سند میں اسمٰعیل بن عمرو بن نجیح اصبہانی ضعیف اور داؤد بن زبرقان رقاشی متروک راوی ہے۔ 2. معاذ بن زہرہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم جب روزہ افطار کرتے تو یہ دعا کرتے: (( اللهم لك صمتُ وعلى رزقك أفطرت)) [3]
x
صفحہعنوان
2مسئلہ تکفیر وخروج اور علما کی ذمہ داری
11اُمتِ اسلاميہ کو درپیش خطرات اور ہمارا فریضہ
31 کیا ضعیف اور موضوع احادیث رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر بہتان ہیں؟
36مصرکی سلفی جماعت’حزبُ النور‘ سے روزمره سوالات
41امريكی جارحیت کے گیارہ سال: ایک جھلک
49اہل حدیث اور فتویٰ نویسی؛ ایک تاریخی جائزہ
72وزیر اعلیٰ پنجاب کی دینی و تعلیمی ہولناکیاں
76مفکر ِ اسلام ڈاکٹر حافظ عبدالرشید اظہر
79مولانا حافظ عبد الرشید اظہر.... کچھ یادیں کچھ باتیں!
90آہ ! اُستاذی... مولانا عبد الرشید اظہر رحمۃ اللہ علیہ
113علامہ ڈاکٹر حافظ عبد الرشید اظہر رحمۃ اللہ علیہ
128ڈاکٹر حافظ عبد الرشید اظہررحمۃاللہ علیہ کے سانحہ ارتحال پر جماعت اہل حدیث کویت کا گہرے رنج وغم کا اظہار اور ان کےقاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ
Flag Counter