Maktaba Wahhabi

محدث شمارہ 355

مؤلف: حافظ عبد الرحمن مدنی

ناشر: مجلس التحقیق الاسلامی لاہور

سال شائع: مئی 2012

کو مضبوطی سے پکڑ لو اور دل جمعی کے ساتھ اس پر ڈٹے رہو۔ فرزندانِ اسلام! انسان پر اﷲ کی عظیم الشان نعمتوں میں سے عظیم ترین نعمت دین حق سے سرشاری ہے۔ یہی وہ دین حق ہے جس کی وجہ سے اﷲ تعالیٰ نے انسان کو کفر کے اندھیرے سے نجات دے کر ہدایت کے راستہ پر گامزن کیا ہے۔ ضلالت وگمراہی میں ٹامک ٹوئیاں مارنے سے بچا لیا ہے اور دین کی روشن اور تابناک راہ سے ہم کنار فرما کر حق کی بصیرت سے بہرہ ور فرمایا ہے۔ ارشادِ باری تعالیٰ ہے: ﴿ اَوَ مَنْ كَانَ مَيْتًا فَاَحْيَيْنٰهُ وَ جَعَلْنَا لَهٗ نُوْرًا يَّمْشِيْ بِهٖ فِي النَّاسِ كَمَنْ مَّثَلُهٗ فِي الظُّلُمٰتِ لَيْسَ بِخَارِجٍ مِّنْهَا1﴾[1] ’’اور کیا ایسا شخص جو پہلے مردہ تھا، پھر ہم نے اس کو زندہ کر دیا اور ہم نے اس کو ایسا نور دے دیا کہ وہ اس کو لیے ہوئے آدمیوں میں چلتا پھرتا ہے کیا اس شخص کی طرح ہو سکتا ہے ؟جو تاریکیوں سے نکل ہی نہیں پاتا۔‘‘ عظمتِ اسلام اور وحدتِ ادیان کا باطل نظریہ اسلام ہی زمین وآسمان میں اﷲ کا پسندیدہ دین ہے اور یہی وہ دین ہے جسے اﷲ تعالیٰ نے اس دنیا کے اگلے اور پچھلے سب لوگوں کے لئے منتخب فرمایا۔لیکن ہر نبی کی شریعت اپنے سابق نبی سے جد ا گانہ حیثیت کی حامل ہے۔ اﷲ تعالیٰ نے ہر نبی کے لئے اس کی اُمت کے شایانِ شان شریعت عطا فرمائی ہے، جو اُس کی اُمت کے ماحول سے ہم آہنگ ہو ۔ اﷲ تعالیٰ نے اپنی مشیت کے تحت جس شریعت کو چاہا منسوخ کردیا اور جس شریعت کو چاہا برقرا ر رکھا ۔ بالآخر سید البشر محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت کے بعد ساری شریعتوں کو اﷲ تعالیٰ نے منسوخ کر دیا ہے اوراﷲ تعالیٰ نے شریعتِ محمدی کے آجانے کے بعد تمام انسانوں اور جنوں کو اس کی اتباع کرنے اور اس پر ایمان لانے کا مکلّف ٹھہرا کر شریعتِ محمدی کو دوام بخش دیا ہے۔ارشادِ باری تعالیٰ ہے: ﴿ قُلْ يٰۤاَيُّهَا النَّاسُ اِنِّيْ رَسُوْلُ اللّٰهِ اِلَيْكُمْ جَمِيْعَا ا۟لَّذِيْ لَهٗ مُلْكُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ1ۚ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ يُحْيٖ وَ يُمِيْتُ1 فَاٰمِنُوْا بِاللّٰهِ وَ رَسُوْلِهِ النَّبِيِّ الْاُمِّيِّ الَّذِيْ
x
صفحہعنوان
2مسئلہ تکفیر وخروج اور علما کی ذمہ داری
11اُمتِ اسلاميہ کو درپیش خطرات اور ہمارا فریضہ
31 کیا ضعیف اور موضوع احادیث رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر بہتان ہیں؟
36مصرکی سلفی جماعت’حزبُ النور‘ سے روزمره سوالات
41امريكی جارحیت کے گیارہ سال: ایک جھلک
49اہل حدیث اور فتویٰ نویسی؛ ایک تاریخی جائزہ
72وزیر اعلیٰ پنجاب کی دینی و تعلیمی ہولناکیاں
76مفکر ِ اسلام ڈاکٹر حافظ عبدالرشید اظہر
79مولانا حافظ عبد الرشید اظہر.... کچھ یادیں کچھ باتیں!
90آہ ! اُستاذی... مولانا عبد الرشید اظہر رحمۃ اللہ علیہ
113علامہ ڈاکٹر حافظ عبد الرشید اظہر رحمۃ اللہ علیہ
128ڈاکٹر حافظ عبد الرشید اظہررحمۃاللہ علیہ کے سانحہ ارتحال پر جماعت اہل حدیث کویت کا گہرے رنج وغم کا اظہار اور ان کےقاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ
Flag Counter