Maktaba Wahhabi

محدث شمارہ 355

مؤلف: حافظ عبد الرحمن مدنی

ناشر: مجلس التحقیق الاسلامی لاہور

سال شائع: مئی 2012

111
وہ تنظیموں کی ضرورت تھے۔ میں نے ایک دفعہ اسلام آباد میں ’عقیدہ کلاس‘جاری کی۔ لوگوں نے سوال کیا کہ آپ نے یہ عقیدہ کہاں سے سیکھا کہ بڑی نادر باتیں آپ بتلاتے ہیں۔ میں نے کہا کہ یہ سب فیض ڈاکٹر حافظ عبدالرشید اَظہر رحمۃ اللہ علیہ کا ہے۔ ہم کیا ہیں، ہم تو اُنہی کی باتیں آپ کو بتا رہے ہوتے ہیں۔ میں نے رُبع صدی سے اب تک جو منبر و محراب سنبھالا ہوا ہے تو اس میں جہاں حافظ عبدالمنان نوری پوری، حافظ عبداللہ بہاولپوری ،مولانا سلطان محمود محدث جلال پوری رحمۃاللہ علیہم کا حصہ ہے؛ وہاں ایک بڑا حصہ شہید حافظ عبدالرشید اظہر رحمۃ اللہ علیہ کا بھی ہے ۔ مقالاتِ تربیت میں حضرت حافظ صاحب کا مقالہ پڑھا تو بے ساختہ میں نے کہا کہ حضرت آج مجھے مولانا اسماعیل سلفیرحمۃاللہ علیہ کی جھلک نظر آرہی ہے۔کیونکہ محدثین کے فہم پر جامع بیان مولانا اسماعیل سلفی رحمۃ اللہ علیہ کے بعد اُن کے مقالات میں نظر آیا۔ آخری دنوں میں صحیح بخاری کی کتاب التوحید جس کی شرح حضرت مولانا حافظ عبدالستار حماد حفظہ اللہ نے لکھی ہے ، عنایت فرمائی۔ ہم زوجین کے سبق بخاری کا اختتام اس طرح فرمایا کہ یہ صحیح بخاری کی آخری کتاب ہے، اس پر میرا مقدمہ پڑھ لینا اور شرح سیکھ لینا۔ اسی طرح مسئلہ سُود اور اِسلامی بینکاری کے بارے میں ایک کتاب ’جانبِ حلال‘ عنایت فرمائی تو کہنے لگے کہ اس کا صرف مقدمہ ہی پڑھنا۔ کتاب میں جو موقف اِختیار کیا گیا ہے میں نے مقدمہ اُس کے خلاف ہی لکھا ہے ۔ یہ کتاب مولانا خلیل الرحمٰن جاوید صاحب کی لکھی ہوئی ہے۔ ہم سوچ رہے تھے کہ حافظ صاحب سے مزید بہت کچھ سیکھا جائے ۔ ان کا سارا علم سمیٹ لیا جائے لیکن جتنا مقدر تھا وہ سمیٹا تو خوب سمیٹا! ...ابھی بہت کچھ سیکھنا باقی تھا ۔ إن لله ما أخذ وله ما أعطٰى وكل شيء عنده بأجل مسمى پس اَب تو اتنا ہی کہا جا سکتا ہے: اللهم لا تحرمنا أجره ولا تفتنّا بعده سینیٹر پروفیسرساجد میر امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث کے تاثرات ’’جامعہ سعیدیہ میں آج کی حاضری ڈاکٹر حافظ عبدالرشید اظہر رحمۃ اللہ علیہ کی وفات حسرت آیات پر اظہارِ افسوس اور تعزیت کے لئےتھی۔ اللہ ڈاکٹر صاحب شہید کی خدماتِ جلیلہ کو قبول فرمائے اور اُنہیں بلند درجات سے نوازے ۔ نیز جامعہ کی تعلیمی و تدریسی بہتری و ترقی کے سامان خود مہیا کرے اور حافظ مسعود اور ان کے رفقا کو توفیق دے کہ وہ اس سلسلہ کو اچھے طریقے سے جاری رکھ سکیں ۔ آمین!‘‘
x
صفحہعنوان
2مسئلہ تکفیر وخروج اور علما کی ذمہ داری
11اُمتِ اسلاميہ کو درپیش خطرات اور ہمارا فریضہ
31 کیا ضعیف اور موضوع احادیث رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر بہتان ہیں؟
36مصرکی سلفی جماعت’حزبُ النور‘ سے روزمره سوالات
41امريكی جارحیت کے گیارہ سال: ایک جھلک
49اہل حدیث اور فتویٰ نویسی؛ ایک تاریخی جائزہ
72وزیر اعلیٰ پنجاب کی دینی و تعلیمی ہولناکیاں
76مفکر ِ اسلام ڈاکٹر حافظ عبدالرشید اظہر
79مولانا حافظ عبد الرشید اظہر.... کچھ یادیں کچھ باتیں!
90آہ ! اُستاذی... مولانا عبد الرشید اظہر رحمۃ اللہ علیہ
113علامہ ڈاکٹر حافظ عبد الرشید اظہر رحمۃ اللہ علیہ
128ڈاکٹر حافظ عبد الرشید اظہررحمۃاللہ علیہ کے سانحہ ارتحال پر جماعت اہل حدیث کویت کا گہرے رنج وغم کا اظہار اور ان کےقاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ
Flag Counter