Maktaba Wahhabi

محدث شمارہ 355

مؤلف: حافظ عبد الرحمن مدنی

ناشر: مجلس التحقیق الاسلامی لاہور

سال شائع: مئی 2012

108
اللهم إني عبدك وابن أمتك، ناصيتي في يدك، ماض في حکمك، عدل فيّ قضاءك، اسئلك بکل اسم هو لك سميت به نفسك ... [1] حافظ صاحب محترم اپنی گونا گوں خصوصیات اور ہمہ جہت صفات کی وجہ سے زندگی میں بھی متنازع شخصیت رہے او روفات کے بعد بھی وہ مختلف الخیال لوگوں کی آرا سے مامون نہیں ہیں اور یہ چیز ،میں ایمان وعقیدے کی بنا پر سمجھتی ہوں کہ ان شاء اللہ ان کے لئے کفارہ سیئات و بلندئ درجات کا سبب ہے او راللہ ربّ العزت جب تک چاہیں گے یہ حسنات ان کے نامہ اعمال میں درج ہوتی رہیں گی۔ ایک بار درسِ حدیث کے دوران «لا حسد إلا في اثنتین» کا مفہوم بیان کرتے ہوئے بتا رہے تھے کہ حسد کا معنی مذموم و بُرائی نہیں ہوتی بلکہ اس کا معنی فی الواقع رشک بھی ہے اور کل ذي نعمة محسود ہر منعم علیہ پر رشک کیا جاتا ہے۔ آج کل بھی عرب کسی کا حال پوچھتے ہیں ۔ اس کا حال بہت اچھا ہو تو جواب ہوتا ہے: هو محسود یعنی وہ قابل رشک ہے۔ بُرا ہو تو کہا جاتا ہے هو غیر محسود اس کی حالت قابل رشک نہیں ۔ مجھے خیال آرہا ہے کہ حافظ صاحب زندگی بھر بھی محسود تھے اور اب بھی: إذا أراد الله نشر فضیلةٍ طُويت أتاح لها لسان حَسود[2] ’’اللہ ربّ العزت جب کسی کی مخفی فضیلتوں کو ظاہر کرنا چاہتے ہیں تو اسے حاسدوں کی زبان پر چڑھا دیتے ہیں۔‘‘ محترم حافظ صاحب اپنے مخصوص مزاج کے باوجود بزرگوں کے ادب و احترام اور ان کے تذکرہ خیر کا بہترین انداز رکھتے تھے۔ حتیٰ کہ جب کسی کی تنقیص بھی کرتے تو بعد میں ان کے حق میں ایک دو جملے خیر کے ضرور کہتے۔ مولانا عطاء اللہ حنیف بھوجیانی کا تذکرہ بڑے عقیدت مندانہ انداز میں کرتے بلکہ ایک دن یہ بھی کہا کہ مولانا بتلاتے ہیں کہ آپ کی باجی مسز ثریا بتول علوی ان سے پڑھی ہوئی ہیں۔ علما کا شجرۂ نسب اُنہیں حفظ ہوتا تھا اور وقتاً فوقتاً علمی سندیں اور سلسلے سنایا کرتے تھے۔ اب جو اُن سے آخری گفتگو فون پر ہوئی جس میں انہوں نے آنے کی دعوت دی۔ وہ اصلاً میں نے یہ پوچھنے کے لیے کیا تھا کہ میں نے سورہ نور پڑھانی ہے، کس کتاب کا مطالعہ کروں؟
x
صفحہعنوان
2مسئلہ تکفیر وخروج اور علما کی ذمہ داری
11اُمتِ اسلاميہ کو درپیش خطرات اور ہمارا فریضہ
31 کیا ضعیف اور موضوع احادیث رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر بہتان ہیں؟
36مصرکی سلفی جماعت’حزبُ النور‘ سے روزمره سوالات
41امريكی جارحیت کے گیارہ سال: ایک جھلک
49اہل حدیث اور فتویٰ نویسی؛ ایک تاریخی جائزہ
72وزیر اعلیٰ پنجاب کی دینی و تعلیمی ہولناکیاں
76مفکر ِ اسلام ڈاکٹر حافظ عبدالرشید اظہر
79مولانا حافظ عبد الرشید اظہر.... کچھ یادیں کچھ باتیں!
90آہ ! اُستاذی... مولانا عبد الرشید اظہر رحمۃ اللہ علیہ
113علامہ ڈاکٹر حافظ عبد الرشید اظہر رحمۃ اللہ علیہ
128ڈاکٹر حافظ عبد الرشید اظہررحمۃاللہ علیہ کے سانحہ ارتحال پر جماعت اہل حدیث کویت کا گہرے رنج وغم کا اظہار اور ان کےقاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ
Flag Counter