Maktaba Wahhabi

محدث شمارہ 355

مؤلف: حافظ عبد الرحمن مدنی

ناشر: مجلس التحقیق الاسلامی لاہور

سال شائع: مئی 2012

106
پھر حافظ صاحب کی بھرپور راہنمائی اور بھرپور شفقت کے سائے میں ’معہد التعلیم والتزکیہ، اسلام آباد‘ کی بنیاد رکھی۔ جس کی افتتاحی تقریب میں حافظ صاحب نے تزکیہ و تربیت کا مفہوم سمجھایا اور حصولِ تزکیہ کا نبوی منہج بتایا۔اس کے بعد بھی گاہے بگاہے راہنمائی کرتے رہے۔ ان آخری دنوں میں ان کے فیض کو عام کرتے ہوئے میں نے ’عقیدہ اسلامی‘پڑھایا۔ میں نے پوچھا: شرکاکو سند دینی چاہیے۔ حافظ صاحب نے تائید کی، ٹھیک ہے: دو۔پھر مجھے سند تیار کرائی۔ میں نے پوچھا : حافظ صاحب ’مُشرف‘(نگرانِ علمی) کے دستخط کریں گے، بولے: صرف اس بار؟ میں نے کہا: نہیں، مستقل! جواب دیا: ٹھیک ہے۔ شرکاے دورہ میں ایک صاحبہ باہر سے آئی ہوئی تھیں او راُنہیں واپس جانا تھا۔ ان کی خوش قسمی کہ اُن کو جلدی جلدی سند تیار کرکے دی جس پر حافظ صاحب نے دستخط بھی کئے۔بقیہ اسناد اطمینان کے ساتھ دستخط کرنے کے لیے تیار رکھی تھیں جو رکھی ہی رہ گئیں اور فرشتہ اَجل سبقت لے گیا۔ إنا لله وإنا إليه راجعون. ماشاء الله کان وما لم یشاء لم یکن! 15/ مارچ بروز جمعرات، وفات سے دو دن قبل میں نے فون کیا: اُستاذ صاحب! کچھ پوچھنا ہے،آجائیں؟اپنے مخصوص لہجے میں بولے:آجاؤ آجاؤ۔آج ہے وقت، پھر سفر اور دروس ہی دروس ہیں۔ میں نے کہا: موسم کھلا آگیا ہے، کیا تقریبات ہیں؟ بولے: ختم بخاری کا موسم ہے، پھر رمضان ہے اور چل سو چل اپنی مصروفیات کی ایک لمبی فہرست سنا دی۔ اللہ کا کرنا ابوعبدالربّ دفتر سے لیٹ آئے، تھکے ہوئےبھی تھے۔ بولے، آج نہیں، اتوار کو چلیں گے۔غرض جو چیز مقدر میں نہ ہو، بس زندگی کی وہ آخری ملاقات ہی بن گئی جو دس مارچ بروز جمعرات مع فیملی اُن کے ہاں کھانا کھایا اور حافظ صاحب اس وقت نمازِ مغرب سے قبل جلدی میں تھے۔ اُنہیں بھارہ کہو جانا تھا۔ کہنے لگے: احباب نے کوئی مسجد بنانی ہے، تو جلدی جلدی جیسے اجازت طلب کرتے ہیں یا اطلاع دیتے ہیں تو یہ کہہ کر چلے گئے۔ حافظ صاحب انتہائی چست اور پھرتیلے، جلدی جلدی کام سمیٹنے والے تھے ۔ اُن کی وفات کےموقع پر لوگ مختلف تبصرے کررہے تھے کہ ان کو شہید کرنے والے دو ہی تو بندے تھے، پھر حافظ صاحب نے مزاحمت نہ کی۔ کیا اُنہیں پتہ نہ چلا ،اُنہوں نے شور نہ مچایا۔ اُنہیں لوگوں نے کیسے گرایا ہوگا؟ میرے منہ سے بے ساختہ نکلا: حافظ صاحب!جس طرح سے معاملہ فہم اور متنبہ طبیعت کے آدمی تھے، شاید اُنہیں چھ بندے بھی نہ گرا سکتے۔ انہیں بندوں نے نہیں، موت
x
صفحہعنوان
2مسئلہ تکفیر وخروج اور علما کی ذمہ داری
11اُمتِ اسلاميہ کو درپیش خطرات اور ہمارا فریضہ
31 کیا ضعیف اور موضوع احادیث رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر بہتان ہیں؟
36مصرکی سلفی جماعت’حزبُ النور‘ سے روزمره سوالات
41امريكی جارحیت کے گیارہ سال: ایک جھلک
49اہل حدیث اور فتویٰ نویسی؛ ایک تاریخی جائزہ
72وزیر اعلیٰ پنجاب کی دینی و تعلیمی ہولناکیاں
76مفکر ِ اسلام ڈاکٹر حافظ عبدالرشید اظہر
79مولانا حافظ عبد الرشید اظہر.... کچھ یادیں کچھ باتیں!
90آہ ! اُستاذی... مولانا عبد الرشید اظہر رحمۃ اللہ علیہ
113علامہ ڈاکٹر حافظ عبد الرشید اظہر رحمۃ اللہ علیہ
128ڈاکٹر حافظ عبد الرشید اظہررحمۃاللہ علیہ کے سانحہ ارتحال پر جماعت اہل حدیث کویت کا گہرے رنج وغم کا اظہار اور ان کےقاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ
Flag Counter