Maktaba Wahhabi

75 - 79
یادِ رفتگاں محمد عطاء اللہ صدیقی اِک ’اور‘ شاہ بلوط ٹوٹ گرا !! ۱۴/ اپریل کی صبح تقریباً تین بجے دین و ملت کا ایک شاہ بلوط اس دارِ فانی سے ٹوٹ کر اس عالم فنا میں غائب ہو گیا جہاں سے واپس کوئی نہیں آتا۔صبح کو جب اہل لاہور کی آنکھ کھلی تو وہ عالم اسلام کی نامور شخصیت ڈاکٹر اسرار احمد کے انتقال کی خبر سن کر دلی صدمہ سے دو چار ہو ئے۔ شہر لاہور جو اپنے دامن میں علما و فضلا کی موجودگی پر ہمیشہ نازاں رہا ہے، ایک بطلِ جلیل کے سانحۂ ارتحال سے سوگو ار ہو گیا۔ قحط الرجال کے سلگتے صحرا میں ڈاکٹر صاحب ایک شاہ بلوط کے درخت کی مانند تھے۔ افسوس کہ ملت ِاسلامیہ بالعموم اور اہل پاکستان بالخصوص ایک ایسی ہستی سے محر وم ہو گئے۔جو اس دور میں تحریک اورخدمت قرآن میں اپنی مثال آپ تھی۔ ڈاکٹر اسرار احمد نادرہ روزگار تھے، ان جیسے لوگ صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں ۔ اقبال نے اس طرح کی عظیم شخصیات کے بارے میں ہی کہا تھا : ہزاروں سال نرگس اپنی بے نوری پہ روتی ہے بڑی مشکل سے ہوتا ہے چمن میں دیدہ ور پیدا ڈاکٹر صاحب کی رحلت کی خبر سن کر دل بیٹھ گیا۔ ایک صدمہ تھا جو اَعصاب شکن تھا۔ ساری مصروفیات ترک کر کے قرآن اکیڈمی جا پہنچا۔ عجب دل فگار منظر تھا۔ اُداس کردینے والی ہستی کے آخری دیدار کے لئے خواتین و حضرات گروہ درگروہ آر ہے تھے۔ ان کا جسد ِخاکی ایک چھوٹے سے کمرے میں رکھا گیا تھا۔ خواتین کو پہلے موقع دیا گیا۔ باری آنے پر جب میں اس کمرے میں پہنچا تو جذبات پر قابو نہ رہا۔ وہ سفید اُ جلے کفن میں ملبوس بے حد سکون سے لیٹے تھے۔ صرف چہرہ کھلا تھا۔ میری نظر جب ان کے چہر ے پر پڑی تو یقین نہیں آتا تھا کہ ڈاکٹر صاحب معمول کی نیند میں ہیں یا اَبدی نیند سو رہے ہیں ۔ اقبال کا یہ شعر ڈاکٹر صاحب اکثر پڑھا کرتے تھے :
Flag Counter