Maktaba Wahhabi

محدث شمارہ 337

مؤلف: حافظ عبد الرحمن مدنی

ناشر: مجلس التحقیق الاسلامی 99 جے ماڈل ٹاؤن لاہور

سال شائع: مئی 2010

قانون وقضا جسٹس (ر)خلیل الرحمن خاں ۲۲ نکات اور دستورِ پاکستان ۱۹۷۳ء؛ ایک تقابل ’ملی مجلس شرعی‘ کے مقتدر علماے کرام اِن دنوں ’متفقہ تعبیر شریعت‘کی تیاری کے مراحل میں ہیں تاکہ نفاذِ شریعت کے کسی بھی مرحلے پر ایک متفقہ تعبیر اور نفاذِ شریعت کاطے شدہ منہج پہلے سے موجود ہو۔ اس سلسلے میں ’ملی مجلس شرعی‘ نے مختلف مکاتب ِفکر کے نمائندہ ۳۱/علمائے کرام کے ۱۹۵۱ء میں تیار کردہ ۲۲ نکات کو ہی عصر حاضر میں ریاست وحکومت کے اسلامی کردار کو استوار کرنے کے لئے اساس قرار دیتے ہوئے انہی نکات کی تصویب و حمایت کی ہے۔ راقم کو اس سلسلے میں علماے کرام کی طرف سے قانونی رہنمائی کی درخواست کے ساتھ مولانا ابو عمار زاہد الراشدی کی زبانی یہ تجویز بھی موصول ہوئی ہے کہ چونکہ اس وقت تمام مکاتب ِفکر اور سیاسی اکائیوں کی متفقہ رائے سے دستورِ پاکستان ۱۹۷۳ء نافذ ِعمل ہے اور ملک میں پارلیمانی جمہوری نظام رائج ہے،اس لئے انتہائی ضروری ہے کہ ۲۲/نکات کے مطالبے کو آگے بڑھانے سے قبل یہ جائزہ لے لیا جائے کہ پاکستان کے پہلے وزیر اعظم لیاقت علی خاں کی پیش کردہ قراردادِ مقاصد۱۹۴۹ء اور ۱۹۵۱ء میں ۳۱/علما ئے کرام کے طے کردہ ۲۲نکات کے کو ن سے رہنما اُصول، دستورِ پاکستان میں شامل کئے جا چکے ہیں ۔ زیر نظر تحقیق اسی حوالے سے پیش کی جارہی ہے کہ یہ نشاندہی کردی جائے کہ ۲۲ نکات دستور میں کس کس مقام پر شامل کئے جاچکے ہیں تاکہ مستقبل میں اِن نکات کا اِعادہ نہ ہو۔ ۲۲نکات میں سے پہلے ہر نکتہ کا مستند متن شائع کیا گیاہے، بعد ازاں دستورِ پاکستان ۱۹۷۳ء کی متعلقہ دفعہ اور ذیلی دفعات کا اُردو متن دیا گیا ہے۔ دستور میں شامل تشریح کو بھی ’وضاحت‘ کے زیر عنوان پیش کیا گیا ہے، جس میں بعض تشریحی جملے راقم کی طرف سے بھی اضافہ کئے گئے ہیں جبکہ اس پر راقم کے تاثرات و تبصرہ کو ’تشریح وتبصرہ‘ کے مستقل عنوان سے
x
صفحہعنوان
2پاکستان میں نفاذِ شریعت کے اہم مراحل
7قرار دادِ مقاصد کا متن
9۳۱ علماے کرام کے بائیس نکات
14۲۲ نکات اور دستورِ پاکستان ۱۹۷۳ء؛ ایک تقابل
40جملہ مکاتب فکر کا متفقہ ترمیمی شریعت بل ۱۹۸۶ء
44دستورِ سعودی عرب کی اسلامی دفعات
50’ورلڈ ایسوسی ایشن آف مسلم جیورسٹس‘
54نفاذِ شریعت کے رہنما اُصول
56شعیب ملک کی شادی اور میڈیا
63حافظ عبد اللہ حسین روپڑیؒ کا سانحۂ ارتحال
70ایک خادمِ قرآن کی کچھ یادیں ،کچھ باتیں
75اِک ’اور‘ شاہ بلوط ٹوٹ گرا !!
Flag Counter