Maktaba Wahhabi

44 - 79
آئین ودستور انتخاب: حافظ عبد الحلیم محمد بلال٭ ترجمہ:ڈاکٹر حافظ محمد اسحق زاہد دستورِ سعودی عرب کی اسلامی دفعات بموجب فرمانِ شاہی ۱/۹۰ مجریہ ۲۷/شعبان ۱۴۱۲ھ بمطابق یکم مارچ ۱۹۹۲ء المادۃ الأولی: المملکۃ العربیۃ السعودیۃ دولۃ عربیۃ إسلامیۃ، ذات سیادۃ تامۃ،دینھا الإسلام، ودستورھا کتاب اﷲ تعالیٰ وسنۃ رسول صلی اللہ علیہ وسلم ،ولغتھا ھي اللغۃ العربیۃ، وعاصمتھا مدینۃ الریاض دفعہ 1.: مملکت ِ سعودی عرب مکمل طور پر خود مختار عرب اسلامی ملک ہے، اس کا دین’اسلام‘ دستور ’کتاب اللہ اور سنت رسول1‘، زبان ’عربی‘ اور دارالحکومت’الریاض‘ ہے۔ المادۃ السادسۃ: یبایع المواطنون الملِک علی کتاب اﷲ تعالیٰ وسنۃ رسولہ صلی اللہ علیہ وسلم ،وعلی السمع والطاعۃ في العُسر والیسر والمنشط والمکرہ دفعہ6: ملک کے تمام شہری بادشاہ کی، کتاب اللہ اور سنت ِرسول صلی اللہ علیہ وسلم پر، نیز تنگی و خوشحالی اور پسندوناپسند، ہرصورت میں سمع و طاعت پربیعت کریں گے۔ المادۃ السابعۃ: یستمد الحکم في المملکۃ العربیۃ السعودیۃ سلطتہ من کتاب اﷲ تعالیٰ وسنۃ رسولہ صلی اللہ علیہ وسلم ، وھما الحاکمان علی ھٰذا النظام وجمیع أنظمۃ الدولۃ دفعہ7: حکومت کے ملک میں جملہ اختیارات کتاب اللہ اور سنت رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے ماخوذہوں گے،اور ان دونوں (کتاب و سنت) کو اس نظامِ حکومت اور ملک کے تمام قوانین پر بالادستی اور برتری حاصل ہوگی۔ المادۃ الثامنۃ: یقوم الحکم في المملکۃ العربیۃ السعودیۃ علیٰ أساس العدل والشورٰی والمساواۃ وفق الشریعۃ الإسلامیۃ دفعہ8: حکومت، شریعت ِاسلامی کے مطابق عدل و انصاف، شورائیت اور مساوات جیسے بنیادی اُصولوں پر قائم رہے گی۔
Flag Counter