Maktaba Wahhabi

محدث شمارہ 337

مؤلف: حافظ عبد الرحمن مدنی

ناشر: مجلس التحقیق الاسلامی 99 جے ماڈل ٹاؤن لاہور

سال شائع: مئی 2010

پیش کیا گیا ہے۔ یہی اُسلوب تمام ۲۲/نکات کے سلسلے میں اختیار کیا گیا ہے۔ تجزیہ وتقابل کے آخر میں فی الوقت درکار تجاویز و ترامیم کی نشاندہی کی گئی ہے جن کا مطالبہ ’ملی مجلس شرعی‘ کے علما کو اس وقت حکومت ِوقت سے کرنا چاہئے۔ [ان ترامیم کو نمبر کے تحت ص نمبر۵۴ پر ملاحظہ فرمائیے] ۳۱علماے کرام کے ۲۲ نکات اور دستورِپاکستان۱۹۷۳ء نکتہ 1:’’ اصل حاکم شریعت وتکوینی حیثیت سے اللہ ربّ العالمین ہے۔‘‘ ٭ یہ اُصول دستور کی تمہید اور آرٹیکل۲/اور۲/الف میں شامل ہے۔ تمہید(Preamble) اور آرٹیکل ۲/الف کے ذریعہ قرار دادِ مقاصدObjectives Resolution (۱۹۴۹ء) کودستور میں شامل کر کے اللہ ربّ العالمین کو تشریعی اور تکوینی حیثیت سے حاکمِ مطلق تسلیم کر لیا گیا ہے۔ ٭ جب کہ آرٹیکل ۲کے مطابق ’’اسلام، مملکت پاکستان کا مذہب ہے۔‘‘ نکتہ2: ’’ملک کا قانون کتاب وسنت پر مبنی ہو گا اور کوئی ایسا قانون نہ بنا یا جا سکے گا، نہ کوئی ایسا انتظامی حکم دیا جا سکے گا جو کتاب وسنت کے خلاف ہو۔[1] تشریحی نوٹ:اگر ملک میں پہلے سے کچھ ایسے قوانین جاری ہوں جو کتاب وسنت کے خلاف ہوں تو اس کی تصریح بھی ضروری ہے کہ وہ بتدریج ایک معینہ مدت کے اندر منسوخ یا شریعت کے مطابق تبدیل کر دیئے جائیں گے۔‘‘ یہ نکتہ دستور پاکستان کی درج ذیل دفعہ میں شامل کیا جاچکا ہے: ٭ آرٹیکل ۲۲۷: ’’تمام موجودہ قوانین کو قر آنِ پاک اور سنت میں منضبط اسلامی احکام
x
صفحہعنوان
2پاکستان میں نفاذِ شریعت کے اہم مراحل
7قرار دادِ مقاصد کا متن
9۳۱ علماے کرام کے بائیس نکات
14۲۲ نکات اور دستورِ پاکستان ۱۹۷۳ء؛ ایک تقابل
40جملہ مکاتب فکر کا متفقہ ترمیمی شریعت بل ۱۹۸۶ء
44دستورِ سعودی عرب کی اسلامی دفعات
50’ورلڈ ایسوسی ایشن آف مسلم جیورسٹس‘
54نفاذِ شریعت کے رہنما اُصول
56شعیب ملک کی شادی اور میڈیا
63حافظ عبد اللہ حسین روپڑیؒ کا سانحۂ ارتحال
70ایک خادمِ قرآن کی کچھ یادیں ،کچھ باتیں
75اِک ’اور‘ شاہ بلوط ٹوٹ گرا !!
Flag Counter