Maktaba Wahhabi

48 - 79
وطنِ عزیز کے دفاع کے لیے تیارکرے گی۔ المادۃ الرابعۃ والثلاثون: الدفاع عن العقیدۃ الإسلامیۃ والمجتمع والوطن واجب علی کل مواطن،ویبـین النظام أحکام الخدمۃ العسکریۃ دفعہ34 : عقیدہ اسلامیہ، معاشرے اور وطن کادفاع کرنا ملک کے ہر شہری پر لازم ہوگا۔ ایک الگ قانون فوجی خدمات کے دیگراَحکام کو واضح کرے گا۔ المادۃ الثامنۃ والثلاثون: العقوبۃ شخصیۃ ولا جریمۃ ولا عقوبۃ إلا بناء علی نص شرعي،أو نص نظامي،ولا عقاب إلا علی الأعمال اللاحقۃ للعمل بالنص النظامي دفعہ 38 : سزا فرد کا شخصی معاملہ ہے۔کسی شرعی یا قانونی اساس کے بغیر کوئی فعل جرم قرار پائے گا نہ اس پر سزا دی جاسکے گی اور سزا اسی فعل پر دی جاسکے گی جو اس کے متعلق جاری ہونے والے قانون کے بعد مستوجب ِسزا قرار پائے گا۔ المادۃ الثالثۃ والأربعون: مجلس الملک ومجلس ولي العھد، مفتوحان لکل مواطن ولکل مَن لہ شکوٰی أو مظلمۃ، ومن حق کل فرد مخاطبۃ السلطات العامۃ فیما یعرض لہ من الشؤون دفعہ43: بادشاہ اور ولی عہد کے ایوان ہر شہری اور ہر اس شخص کے لیے کھلے ہیں جسے کوئی شکایت ہو یا جس کا حق سلب کیا گیا ہو۔ نیز ہر شہری کو اپنے معاملات کے سلسلے میں متعلقہ حکام سے رجوع کرنے کا حق ہوگا۔ المادۃ الخامسۃ والأربعون: مصدر الإفتاء في المملکۃ العربیۃ السعودیۃ کتاب اﷲ تعالیٰ وسنۃ رسول صلی اللہ علیہ وسلم ،ویبین النظام ترتیب ھیئۃ کبار العلماء وإدارۃ البحوث العلمیۃ والإفتاء واختصاصاتہا دفعہ45:مملکت میں فتویٰ دینے کا سرچشمہ کتاب اللہ اور سنت رسول صلی اللہ علیہ وسلم ہے۔قانون کے ذریعے ’تنظیم کبارعلمائ‘ اور’ادارۂ بحوثِ علمیہ‘ کی ترتیب اور ان دونوں کے فرائض کو بیان کردیا جائے گا۔ المادۃ السادسۃ والأربعون: القضاء سلطۃ مستقلۃ۔۔۔ولا سلطان علی القضاۃ في قضائھم لغیر سلطان الشریعۃ الإسلامیۃ
Flag Counter