Maktaba Wahhabi

47 - 79
المادۃ الرابعۃ والعشرون: تقوم الدولۃ بـإعمار الحرمین الشریفین وخدمتھما… وتوفر الأمن والرعایۃ لقاصدیہما، بما یُمکن من أداء الحج والعمرۃ والزیارۃ بـیُسرٍ وطمأنینۃ دفعہ 24 : حکومت، حرمین شریفین کی تعمیر اور ان کی خدمت کافرض پوراکرے گی، ان کی طرف قصد کرنے والوں کے لیے امن و سلامتی اور ان کی دیکھ بھال کو یقینی بنائے گی تاکہ حج و عمرہ اورزیارتِ (مسجد ِنبویؐ) اطمینان و سکون سے انجام پاسکیں ۔ المادۃ الخامسۃ والعشرون: تحرص الدولۃ علی تحقیق آمال الأمۃ العربیۃ والإسلامیۃ في التضامن وتوحید الکلمۃ … وعلی تقویۃ علاقاتہا بالدول الصدیقۃ دفعہ 25: حکومت، عرب اور مسلم اُمت کے باہمی تعاون اور اتحاد کی آرزؤں کی تکمیل کے لیے انتہائی کوشاں رہے گی اور دوست ممالک کے ساتھ اپنے تعلقات مستحکم کرے گی۔ المادۃ السادسۃ والعشرون: تحمي الدولۃ حقوق الإنسان وفق الشریعۃ الإسلامیۃ دفعہ26: مملکت شریعت ِاسلامیہ کے مطابق حقوقِ انسانی کی حفاظت کرے گی۔ المادۃ السابعۃ والعشرون: تکفل الدولۃ حق المواطن وأسرتہ في حالۃ الطواري والمرض والعجز والشیخوخۃ، وتدعم نظام الضمان الاجتماعي،وتشجع المؤسسات والأفراد علی الإسھام في الأعمال الخیریۃ دفعہ 27 : ہنگامی حالت، بیماری، معذوری اوربڑھاپے میں حکومت سعودی شہری اور اس کے خاندان کے حقوق کی کفالت، ’سوشل سیکیورٹی‘ (تحفظ ِعامہ) کے نظام کی مالی امداد اور فلاحی کاموں میں حصہ لینے والے اداروں اور افراد کی حوصلہ افزائی کرے گی۔ المادۃ الثالثۃ والثلاثون: تنشيء الدولۃ القوات المسلحۃ وتجھزھا، من أجل الدفاع عن العقیدۃ والحرمین الشریفین والمجتمع والوطن دفعہ33: حکومت مسلح افواج بنائے گی اور اُنہیں عقیدۂ اسلامیہ، حرمین شریفین، معاشرے اور
Flag Counter