Maktaba Wahhabi

46 - 79
کوشش سے روکے گی جو فرقہ بندی، فتنہ فساد اور انقسام پر منتج ہو۔ المادۃ الثالثۃ عشرۃ: یہدف التعلیم إلی غرس العقیدۃ الإسلامیۃ في نفوس النشئ، وإکسابہم المعارف والمھارات، وتہیئتھم لیکونوا أعضاء نافعین في بناء مجتمعھم محبین لوطنھم معتزین بتاریخہ دفعہ13:نئی نسل کے دلوں میں اسلامی عقیدے کی ترکیزو آبیاری، اسے علوم و فنون میں مہارت حاصل کرنے کے لیے امداد مہیا کرنااور اس طرح تیار کرنا کہ وہ اپنے معاشرے کی تعمیر میں نفع بخش ثابت ہو، اپنے وطن سے محبت اور اپنی تاریخ پر فخر کرے، تعلیم کے اہداف ہوں گے۔ المادۃ السابعۃ عشرۃ: الملکیۃ ورأس المال والعمل مقومات أساسیۃ في الکیان الاقتصادي والاجتماعي،وھی حقوق خاصۃ تؤدي وظیفۃ اجتماعیۃ وفق الشریعۃ الإسلامیۃ دفعہ17 : ملکیت، سرمایہ اورمحنت… ملک کے اقتصادی اور اجتماعی ڈھانچے کی بنیادیں ہیں ۔ یہ خاص (انفرادی) حقوق ہیں جوشریعت اسلامیہ کے مطابق اجتماعی خدمت سرانجام دیتے ہیں ۔ المادۃ العشرون: لا تفرض الضرائب والرسوم إلا عند الحاجۃ، وعلی أساس من العدل، ولا یجوز فرضھا أو تعدیلھا أو إلغاؤھا أو الإعفاء منھا إلا بموجب النظام دفعہ 20: ٹیکس اور محصولات صرف ضرورت کے تحت اور منصفانہ بنیاد پر عائد کئے جائیں گے۔ ان کا عائد کرنا یا ان میں کوئی ترمیم، یا ان کو معاف کرنا وغیرہ صرف قانون کے مطابق عمل میں آئیں گے۔ المادۃ الحادیۃ والعشرون: تُجبی الزکاۃ وتنفق في مصارفھا الشرعیۃ دفعہ 21: زکوٰۃ وصول کی جائے اور اسے اس کے شرعی مصارف میں خرچ کیا جائے گا۔ المادۃ الثالثۃ والعشرون: تحمي الدولۃ عقیدۃ الإسلام۔۔۔وتطبق شریعتہ،وتأمر بالمعروف وتنھی عن المنکر،وتقوم بواجب الدعوۃ إلی اﷲ دفعہ23: حکومت، عقیدۂ اسلام کی حفاظت اور شریعت ِ اسلامیہ کو نافذ کرے گی، اَمر بالمعروف و نہی عن المنکر کا فریضہ سرانجام دے گی اور دعوت الی اللہ کا اہتمام کرے گی۔
Flag Counter