کوئی آواز نکالے جس کو وہ شخص سن سکے یا اس شخص کے پیش نظر کوئی حرکت کرے یا کوئی شے اس کے پیش نظر رکھے، اسے دونوں قسموں میں سے کسی قسم کی قید کی سزا دی جائے گی جس کی میعاد ایک برس تک ہوسکتی ہے یا جرمانہ یا دونوں سزائیں ۔ الف) معزز اشخاص کی نسبت توہین آمیز رائے زنی کرنا:جو کوئی پیغمبرپاک1 کی کسی بیوی (اُمّ المؤمنینؓ) یا ان کے ارکانِ کنبہ یا راست باز خلیفوں (خلفاے راشدین) میں سے کسی کی یا پیغمبر پاک (1) کے ساتھیوں (صحابہ کرامؓ) کی الفاظ سے، چاہے زبانی ہوں یا تحریری یا ظاہری اشاروں یا اتہام طعن زنی یا درپردہ تعریض سے بلاواسطہ بے حرمتی کرے، اسے دونوں قسموں میں سے کسی قسم کی قید کی سزا دی جائے گی جس کی میعاد تین برس تک ہوسکتی ہے یا جرمانہ یا دونوں سزائیں ۔ ب) ایسے القاب، حرکات اور خطاب وغیرہ کا غلط استعمال جو مقدس مقامات یا شخصیات کے لئے مخصوص ہیں : 1.قادیانی یا لاہوری جماعت کا کوئی فرد (جو خود کو احمدی یا کسی دیگر نام سے موسوم کرتے ہیں ) جو زبانی یا تحریری الفاظ سے یا ظاہری بیان سے: (i کسی شخص کا، علاوہ یا پیغمبر محمدؐ کے مصاحب کے، بطور امیرالمؤمنین، خلیفۃ المؤمنین، خلیفۃ المسلمین، صحابی یا رضی اللہ عنہ کے حوالے سے یا خطاب کرے… (ii کسی شخص کا، علاوہ زوجہ پیغمبر حضرت محمدؐ کے ، بطور اُمّ المؤمنین کے حوالہ دے یا خطاب کرے… (iiiکسی شخص کا، علاوہ پیغمبر حضرت محمدؐ کے رکن کنبہ کے، بطورِ اہل بیت کے حوالہ دے یا خطاب کرے یا (iv اپنی عبادت گاہ کا بطورِ مسجد کا حوالہ دے، نام لے کر پکارے… تو اسے دونوں اقسام میں سے کسی قسم کی ایسی مدت کی سزاے قید دی جائے گی جو تین سال تک ہوسکتی ہے او روہ جرمانہ کا بھی مستوجب ہوگا۔ |