Maktaba Wahhabi

37 - 79
اپنی زندگی اسلام کے بنیادی اُصولوں اور اساسی تصورات کے مطابق مرتب کرنے کے قابل بنانے کے لیے اور اُنہیں ایسی سہولتیں مہیا کرنے کے لئے اقدامات کئے جائیں گے جن کی مدد سے قرآن پاک اور سنت کے مطابق زندگی کامفہوم سمجھ سکیں ۔‘‘ ٭ آرٹیکل۳۵:’’مملکت شادی، خاندان، ماں او ربچے کی حفاظت کرے گی۔ وضاحت: واضح رہے کہ خاندان کا تحفظ شرعِ متین کے اُصولوں کے مطابق ہی ہوگا۔‘‘ ٭ آرٹیکل۳۷:’’معاشرتی انصاف کا فروغ اور معاشرتی برائیوں کا خاتمہ مملکت کے فرائض میں ہے۔‘‘ او ریہ اس کا پیمانہ بھی شرعی اُصول ہیں ۔ ٭ آرٹیکل۳۸: ’’عوام کی معاشی اور معاشرتی فلاح و بہبود کا فروغ بھی مملکت ، اسلام کے اُصولوں کے مطابق دینے کی پابند ہے۔‘‘ ٭ آرٹیکل۶۲ : ’’[ص]:اس نے قیام پاکستان کے بعد ملک کی سا لمیت کے خلاف کام کیا ہو یا نظریۂ پاکستان کی مخالفت کی ہو۔‘‘ [تو ایسا شخص مجلس شوریٰ کا رکن منتخب ہونے کا اہل نہیں ہے] ٭ آرٹیکل۶۳ : ’’1.مجلس شوریٰ (پارلیمنٹ) کی رکنیت کے لیے نااہلیت کی وجوہ : [ز] وہ کسی ایسی رائے کی تشہیر کررہا ہو یا کسی ایسے طریقے پر عمل کررہا ہو جونظریۂ پاکستان یا پاکستان کے اقتدارِ اعلیٰ، سا لمیت یا سلامتی یا اخلاقیات یا امن عامہ کے قیام یا پاکستان کی عدلیہ کی دیانتداری یا آزادی کے لیے مضر ہو یا جو پاکستان کی مسلح افواج یا عدلیہ کو بدنام کرے یااس کی تضحیک کا باعث ہو…‘‘ ٭ تعزیراتِ پاکستان میں مندرجہ دفعات مختصراً درج کی جاتی ہیں : ٭ دفعہ ۲۹۵سی: ’’رسولِ اکرم1 کی بابت خلافِ شان الفاظ استعمال کرنا: ’’جو کوئی الفاظ خواہ وہ منہ سے بولے جائیں یا لکھے جائیں یا لکھے گئے ہوں یا نظر آنے والے نمونوں سے یا کسی اِتہام، چالاکی یا کنایہ سے، بلاواسطہ مقدس پیغمبرمحمد1 کے متبرک نام کی بے حرمتی کرے تو اسے موت یا عمر قید کی سزا دی جائے گی اور وہ جرمانہ کا بھی مستوجب ہوگا۔‘‘ ٭ دفعہ۲۹۸ : ’’مذہبی احساسات کو مجروح کرنے کی دانستہ نیت سے الفاظ وغیرہ بولنا: جو کوئی دانستہ نیت سے کسی شخص کے مذہبی احساسات کو مجروح کرنے کے لئے کوئی بات کہے یا
Flag Counter