Maktaba Wahhabi

252 - 160
فہارس موضوعی مرتب: محمد شاہد حنیف٭ اشاریہ مجلہ المیزان اسلام آباد شمارہ ۱ تا شمارہ ۱۶ مجلہ المیزان ایک علمی و دینی مجلہ تھا جو صرف ۱۶ شماروں کے بعد بند ہوگیا۔ اس میں قرآنِ کریم کے علوم و معارف کے حوالے سے بعض نادر اور اہم مضامین شائع ہوئے تھے۔ یہ مجلہ جناب محمد امین شہیدی نے شروع کیا لیکن مشکل حالات میں آپ اس کی اشاعت جاری نہ رکھ سکے۔ پرچے کے آغاز کے بارے شہیدی صاحب لکھتے ہیں : عوام الناس کو فکری اور شعوری لحاظ سے کمال کی طرف لے جانا اور اعلیٰ انسانی قدروں سے انھیں آشنا کرنا ہمارے اکثر مسائل کا حل ہے۔ جب لوگوں کو فکروشعور ملے تو عملی طور پر بھی ان کی روشِ زندگی میں تبدیلی آئے گی اور انسان کی فکری تربیت کے لیے قرآنِ کریم کی آسمانی تعلیمات سے بڑھ کر کوئی چیز نہیں ۔ اسی ضرورت کا احساس تھا کہ اُخوت ٹرسٹ، اسلام آباد نے اپنی بساط اور گنجائش کے مطابق قرآنِ کریم کے علوم و معارف کی ترویج اور اس کے آفاقی پیغام کو عصرِحاضر کے جاں بلب انسانوں بالخصوص نوجوان نسل تک پہنچانے کے لیے ایک سہ ماہی مجلہ المیزان کے نام سے نکالنے کا فیصلہ کیا ۔‘‘ مجلہ المیزان کے مدیر اعلیٰ محمد امین شہیدی تھے جب کہ اس کی مجلسِ ادارت میں علامہ محسن علی نجفی، ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ملک مرحوم، ڈاکٹر محمد طفیل، ڈاکٹر انیس احمد، ابومسعود حسن علوی، حسین عارف نقوی اور ڈاکٹر محمد میاں صدیقی جیسے نامور لوگ شامل تھے۔ درج ذیل اشاریہ میں المیزان میں شائع شدہ ۵۰ مصنّفین کے ۲۰۰ کے قریب مقالات و نگارشات کو مختلف موضوعات میں تقسیم کیا گیا ہے۔ موضوعاتی اشاریہ کی ہر لائن کو ایک سیریل نمبر لگایا گیا ہے اوراِنھی نمبروں کے ذریعے مصنف وار اشاریہ بنا دیا گیا ہے۔ موضوعات:٭ وحی اور نزولِ قرآن٭ اعجاز و حفاظتِ قرآن٭ نسخ القرآن٭ تحریفِ قرآن کی حقیقت ٭ قصص القرآن٭ فہم القرآن٭ تفسیر و اُصولِ تفسیر٭ تعارفِ تفاسیر٭ تلاوتِ قرآن ٭ سائنس اور قرآن٭ علوم و معارفِ قرآن ٭ علماء کی قرآنی خدمات ٭ مستشرقین اور قرآن ٭ کتابیات ٭ قرآنی ادارے ٭ مجلہ المیزان اسلام آباد ٭ شاعری اور ٭ مکتوبات جیسا کہ قارئین ’محدث‘ کے علم میں ہے کہ ادارہ ہذا کے شعبۂ رسائل وجرائد میں ملک کے نامور دینی جرائد کے فہارس تیار کئے گئے ہیں اور ان کی تعداد ساٹھ سے زیادہ ہوچکی ہے۔ اسی سلسلے کا تازہ اضافہ مجلہ المیزان کے اشاریے کی شکل میں ہدیۂ قارئین ہے جسے انچارج شعبہ محمد شاہد حنیف نے تیار کیا ہے۔ ________________ ٭ انچارج شعبہ رسائل و جرائد ، مجلس تحقیق الاسلامی ، 99 جے ماڈل ٹاؤن ، لاہور
Flag Counter