Maktaba Wahhabi

محدث شمارہ 332

مؤلف: حافظ عبد الرحمن مدنی

ناشر: مجلس التحقیق الاسلامی لاہور

سال شائع: 2009ء

178
’’انسان کا اپنے ہاتھ سے کام کرنا اور ہر بیع مبرور۔‘‘ یعنی بہترین پیشہ وہ ہے جس میں انسان کو اپنے ہاتھ سے محنت کرنا پڑے یا پھر ایسی تجارت جس میں امانت ودیانت کی روح کار فرما ہو۔ ثابت ہوا کہ تجارت بابرکت ذریعہ معاش ہے، تاہم اس میں دنیا ہی مد نظر نہیں ہونی چاہیے بلکہ آخرت کی فلاح بھی مطلوب ہے اس لیے یہ شریعت کے تابع ہونی چاہیے۔ جوخرید وفروخت شریعت کی طرف سے عائد کردہ پابندیوں کو ملحوظ رکھ کر کی جائے، اس کو ’بیع مبرور‘ کہتے ہیں ۔یہ حدیث بھی اس بات کی دلیل ہے کہ اسلام ہماری معاشی سر گرمیوں کو ایک نظم و نسق کے تحت دیکھنا چاہتا ہے ۔ خرید وفروخت کے متعلق بنیادی ہدایات خرید وفروخت کا جومعاملہ بھی ہو، اس میں تین چیزیں بنیادی حیثیت رکھتی ہیں : 1. معاملہ کرنے والے فریقین 2. وہ چیز جس کا سودا کیا جا رہا ہو 3. چیز کی قیمت شریعت ِمطہرہ نے ہر ایک کے لیے الگ الگ ہدایات دی ہیں : فریقین کے لیے ہدایات 1. معاملہ باہمی رضامندی سے طے پانا چاہیے بیع کی شرطِ اوّل یہ ہے کہ فریقین کا نہ صرف ذہنی توازن درست ہو اور وہ معاملات کی سوجھ بوجھ رکھتے ہوں بلکہ یہ بھی ضروری ہے کہ وہ سودے پریکساں طور پر رضامندہوں ۔ چنانچہ لین دین کے وہ تمام معاملات جن میں فریقین کی حقیقی رضامندی یکساں طور پر نہ پائی جاتی ہو ناجائز ہیں ۔اِرشاد باری تعالیٰ ہے: ﴿یٰاَیُّہَا الَّذِینَ آمَنُوا لَا تَاْکُلُوا اَمْوَالَکُمْ بَیْنَکُمْ بِالْبَاطِلِ إِلَّا اَنْ تَکُونَ تِجَارَۃً عَنْ تَرَاضٍ مِّنْکُمْ وَلَا تَقْتُلُوا اَنْفُسَکُمْ إِنَّ اللّٰہَ کَانَ بِکُمْ رَحِیْمًا﴾ (النساء :۲۹) ’’اے ایمان والو !ایک دوسرے کا مال باطل طریقہ سے نہ کھاؤمگر یہ کہ تجارت ہو تمہاری باہمی
x
صفحہعنوان
105مسلم اُمہ کا زوال او ر دورِ حاضر!
112سلام ومصافحہ ٭کے اَحکام و مسائل
134غلام احمد پرویز کے ایمان بالقرآن کی حقیقت
156حکومت ِ الٰہیہ اور جمہوریت
170خرید وفروخت کے زرّیں اسلامی اُصول
188’اسلامی بنکاری‘ کی شرعی حیثیت
208جدید اعتزال کے فکری ابہامات کاجائزہ
235صلہ رحمی اور اسلامی معاشرہ
246پروفیسر عبد الجبار شاکر کا سانحۂ ارتحال
250’’اقبال ؛ ایک پیغمبر کی حیثیت سے‘‘
252اشاریہ مجلہ المیزان اسلام آباد
Flag Counter