جائے تاکہ ہماری فوج کامیاب و کامران ہو۔ 9. اگر کسی مسلمان سے ملاقات ہو تو پھر اسے سلام کہے اورچلتے وقت درمیان میں کوئی درخت، دیوار یاچٹان حائل ہوجائے اور دوبارہ ملاقات ہو تو پھر اسے سلام کرے۔[1] 10. کسی مجلس میں پہنچے تو سلام کہے اور جب وہاں سے رخصت ہو تو سلام کہے۔[2] 11. عورتوں کو بھی سلام کرے۔[3] 12. نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم چند لڑکوں کے پاس سے گزرے تو اُنہیں سلام کیا۔[4] 13. بول و براز کے وقت نہ سلام کرے اورنہ سلام کا جواب دے۔[5] 14. نمازی ہاتھ کے اشارے سے سلام کا جواب دے۔[6] 15. جب کوئی شخص کسی کا سلام پہنچائے تو اس طرح جواب دے: علیک وعلیہ السلام ورحمة اللّٰه و برکاتہ[7] 16. رات کے وقت اتنی آواز سے سلام کرے کہ جاگنے والا سن لے اور سونے والا بیدار نہ ہو۔[8] مصافحہ دائیں ہاتھ کی ہتھیلی (جسے صفحہ کہتے ہیں ) کو دوسرے مسلمان کی ہتھیلی (صفحہ) کے ساتھ ملانے کو مصافحہ کہتے ہیں اور جب کسی مسلمان سے ملاقات ہو تو اسے سلام کرنے کے بعد اس سے مصافحہ بھی کرناچاہئے اورمصافحہ کرنے کی حدیث میں بڑی فضیلت آئی ہے: |