Maktaba Wahhabi

محدث شمارہ 327

مؤلف: حافظ عبد الرحمن مدنی

ناشر: مجلس التحقیق الاسلامی لاہور

سال شائع: جنوری فروری 2009ء

کو دھونا چاہئے اورکھانے کے بعد آخر میں اس لئے ہاتھ دھوتا ہے کہ شاید اورکوئی مہمان آجائے تو کھانے میں میزبان اس کا بھی ساتھ دے سکے!‘‘ اب امام مالک رحمۃ اللہ علیہ نے خوان کھولا تو اس میں دو برتن تھے۔ ایک میں دودھ تھا اوردوسرے میں کھجوریں ۔ امام مالک نے بسم اللہ کہی میں نے بھی بسم اللہ کہی اورہم نے کھانا ٹھکانے لگا دیا۔ مگر مالک بھی جانتے تھے کہ کھانا کافی نہیں ہے۔ کہنے لگے’’ابو عبد اللہ! ایک مفلس قلاش فقیر ، دوسرے فقیر کے لئے جوکچھ پیش کرسکتا تھا، یہی تھا!‘‘میں نے عرض کیا: ’’وہ معذرت کیوں کرے جس نے احسان کیا ہے؟ معذرت کی توقصور وار کو ضرورت ہوتی ہے!‘‘ امام مالک کا اخلاق کھانے کے بعد امام مالک رحمۃ اللہ علیہ مکہ والوں کے حالات پوچھتے رہے اور جب رات زیادہ ہوگئی تواُٹھ کھڑے ہوئے اورفرمایا: ’’مسافر کو لیٹ لوٹ کر تھکن کم کرنا چاہیے، اب تم آرام کرو۔ ‘‘ میں تھکا ہوا تو تھا ہی، لیٹتے ہی بے خبر سوگیا ۔پچھلے پہر کو کوٹھڑی پر دستک پڑی اورآوازآئی: اللہ کی رحمت ہو تم پر… نماز!‘‘ میں اُٹھ بیٹھا ۔کیا دیکھتا ہوں کہ خود امام مالک رحمۃ اللہ علیہ ہاتھ میں لوٹا لئے کھڑے ہیں !مجھے بڑی شرمندگی ہوئی۔ مگر وہ کہنے لگے: ’’ابو عبد اللہ! کچھ خیال نہ کرو۔مہمان کی خدمت فرض ہے!‘‘ میں نماز کے لئے تیار ہوگیا اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی مسجد میں امام مالک رحمۃ اللہ علیہ کے ساتھ فجر کی نمازادا کی ۔اندھیرا بہت تھا، کوئی کسی کو پہچان نہیں سکتا تھا۔ سب اپنی اپنی جگہ بیٹھ کر تسبیح وذکر الٰہی میں مصروف ہوگئے یہاں تک کہ پہاڑیوں پر دھوپ نمودار ہوگئی۔ امام مالک رحمۃ اللہ علیہ جس جگہ کل بیٹھے تھے، اسی جگہ آج بھی جا بیٹھے اور اپنی کتاب موطأ میرے ہاتھ میں دے دی۔ میں نے کتاب سنانا شروع کی اورلوگ لکھنے لگے۔ میں امام مالک رحمۃ اللہ علیہ کے گھر آٹھ مہینے رہا ۔پوری موطأ مجھے حفظ ہوگئی، مجھ میں اور امام مالک میں اس قدر محبت اور بے تکلفی ہوگئی تھی کہ اَن جان دیکھ کر کہہ نہیں سکتا تھا کہ مہمان کون ہے اور میزبان کون؟
x
صفحہعنوان
2غزہ پر صہیونی جارحیت اور مسلم اُمہ
19اسلامی عقیدہ کا اہم پہلو الوَلاء والبراء
33غامدی صاحب اور انکارِ حدیث
43ایفاے عہد کا عدالتی طورپر لزوم !؟
45اجتہاد یا الحاد
63موجودہ مسلم ریاستیں اور خلافت ِاسلامیہ
75تعلیم میں حب ِوطن کا مقام
87ائمہ فقہا رحمۃ اللہ علیہ کی علم پروری اور معاشی معمولات
103جاوید غامدی کی کتاب’میزان‘ پر تبصرہ
112’نقوشِ سیرت‘ کا علمی مطالعہ
Flag Counter