Maktaba Wahhabi

44 - 127
٭ امام غزالی،ابن العربی اور مشہور فقہی مسالک کے دیگر فقہا بھی یہی کہتے ہیں ۔ائمہ سلف میں امام ابن شبرمہ رحمۃ اللہ علیہ کا قول اس معاملہ میں کلید کی حیثیت رکھتاہے۔ ٭ باہمی معاہدے کے طور پر بھی صورتِ مسؤلہ کی پابندی لازمی تھی لیکن جب عدالت نے فیصلہ دے کر توثیق کر دی تواب نزاع ختم ہو جانا چاہیے کیونکہ نزاع کی صورت میں عدالتی فیصلہ ہی حرفِ آخر ہوتاہے۔ شریعت کے اصول فَاتَّقُوا اﷲَ مَا اسْتَطَعْتُمْ اور لَا یُکَلِّفُ اﷲُ نَفْسًا إِلَّا وُسْعَہَا یہی بتاتے ہیں کہ فرض وواجب کام کے سلسلے میں استطاعت شرط ہے اور اگر کسی وقت استطاعت نہ رہے یا عقد کا ذمہ دار دیوالیہ ہوجائے تو یہ فیصلہ عدالت کرے گی کہ متعلقہ شخص اس ذمہ داری کو کہاں تک پورا کر سکتاہے ؟ اراکین فتوٰی کونسل شیخ الحدیث مفتی عبید اللہ عفیف شیخ الحدیث مولانا محمد رمضان سلفی مولانا حافظ صلاح الدین یوسف مولانا حافظ عبد الرحمن مدنی مولانا محمد شفیق مدنی مولانا عبد السلام فتح پوری ڈاکٹر صہیب حسن (لندن) نوٹ: اس موضوع پر کلیہ أبي ہریرۃ للشریعۃ کے شیخ الحدیث محترم حافظ ذوالفقار علی صاحب کا تفصیلی مقالہ آئندہ شمارہ میں ملاحظہ فرمائیں ۔ ادارہ دعاے صحت کی درخواست ’محدث‘ کے فاضل مقالہ نگار اور فتنۂ پرویزیت کی تردید میں بیسیوں مضامین وکتب سپردِ قلم کرنے والے جناب پروفیسر ڈاکٹر محمد دین قاسمی کی گذشتہ دنوں ایک حادثے میں کلائی کی ہڈی فریکچر ہوگئی ہے جس کی وجہ سے فاضل موصوف ان دنوں علیل ہیں ۔ قارئین سے گذارش ہے کہ فاضل موصوف ودیگر مریض حضرات کے حق میں شفائے عاجلہ اور صحت ِکاملہ کی دعا فرمائیں ۔ آمین! ادارہ ’محدث‘
Flag Counter