Maktaba Wahhabi

محدث شمارہ 327

مؤلف: حافظ عبد الرحمن مدنی

ناشر: مجلس التحقیق الاسلامی لاہور

سال شائع: جنوری فروری 2009ء

یاسرعرفات کے ظالمانہ قتل کے بعد حماس کے بانی شیخ احمد یاسین اور ان کے بعد ڈاکٹر عبدالعزیز رنتیسی کی مظلومانہ شہادت، حماس کی منتخب حکومت کے خاتمے، پندرہ ہزار فلسطینیوں اور چوالیس اراکین پارلیمان کو قید کی سلاخوں میں ٹھونسنے اور ۲۷دسمبر۲۰۰۸ء کو فضائی حملے کرنے کے باوجود فلسطینی، فلسطین میں موجود ہیں اور ببانگ ِدہل اعلان کررہے ہیں کہ اسرائیل اور اس کا سرپرست امریکہ ہمارے جسموں سے ہماری گردنیں جدا کرسکتاہے، ہمارے ہسپتالوں ،سکولوں ، کاروباری مراکز اور بازاروں کو خاک و خون میں نہلا سکتاہے، ایک ایک قصبے اور ایک ایک دیہات کو مٹی کے ڈھیر میں تبدیل کرسکتاہے۔ عالمی مبصرین اور صحافیوں کے غزہ کی پٹی میں داخلے کو روک سکتا ہے۔ رفح راہداری کو بند رکھ سکتاہے، ماں کی کوکھ اُجاڑ سکتاہے لیکن فلسطینی قوم سے آزاد فلسطینی ریاست کا خواب نہیں چھین سکتا۔ وہ تو پتھر ہیں جو گرجاتے ہیں ٹکڑے ہوکر حوصلے بھی کبھی مسمار ہوا کرتے ہیں ! [خالد امائرے/ ترجمہ:محمد ایوب منیر: ۱۳/جنوری ۲۰۰۹ء] دنیا کی سب سے بڑی جیل ہر کہانی میں کوئی نہ کوئی سبق ہوتا ہے جو اس سبق کو پالے وہ دانا کہلاتا ہے اور جو سبق نہ پاسکے، اسے بے وقوف کہنا چاہئے۔ دنیا کے ایک ارب سے زائد مسلمانوں کے ساتھ کم از کم ایک سو سال سے ایک ہی کہانی بار بار دہرائی جارہی ہے۔ پچھلے پانچ دنوں سے میں غزہ کے مختلف علاقوں رفح، خان یونس اور بیت ِحنون میں جو کچھ دیکھ رہا ہوں ، وہ میرے لئے نیا نہیں ہے۔ غزہ کی مسجدیں ، ہسپتال، اسکول، پولیس اسٹیشن، سرکاری دفاتر، صنعتی ادارے، ہوٹل اور کئی مارکیٹیں اسرائیلی بمباری سے تباہ کی جاچکی ہیں ۔ اس تباہی کو دیکھ کر مجھے ۲۰۰۶ء کی لبنان اسرائیل جنگ کے دوران بیروت سے لے کر قانا تک ہونے والی تباہی یاد آرہی ہے۔ آج
x
صفحہعنوان
2غزہ پر صہیونی جارحیت اور مسلم اُمہ
19اسلامی عقیدہ کا اہم پہلو الوَلاء والبراء
33غامدی صاحب اور انکارِ حدیث
43ایفاے عہد کا عدالتی طورپر لزوم !؟
45اجتہاد یا الحاد
63موجودہ مسلم ریاستیں اور خلافت ِاسلامیہ
75تعلیم میں حب ِوطن کا مقام
87ائمہ فقہا رحمۃ اللہ علیہ کی علم پروری اور معاشی معمولات
103جاوید غامدی کی کتاب’میزان‘ پر تبصرہ
112’نقوشِ سیرت‘ کا علمی مطالعہ
Flag Counter