Maktaba Wahhabi

118 - 127
’سیرت نگاری کے دومناہج‘ کے عنوان کے تحت تین مقالات تحریر کیے ہیں ۔ پہلے میں ’خطبات ِرسول صلی اللہ علیہ وسلم ‘کے عنوان سے لکھا ہے جبکہ دوسرے عنوان ’سیرت نگاری، قرآن کی روشنی میں ‘دو کتب پر تبصرہ فرمایا ہے جو دراصل الگ الگ معلوماتی مقالے ہیں ۔[1] عنوان ’خطباتِ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم ‘ میں ڈاکٹر محمد میاں صدیقی کی تالیف ’خطباتِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم ‘ پرنہ صرف تبصرہ ہے بلکہ ۲۰ صفحات پرمشتمل ایک معلومات افزا مقالہ بھی ہے۔ جس تبصرہ میں اس کتاب کے علاوہ خطباتِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر لکھی ہوئی دیگر کتب کا مختصر تعارف اور ناقدانہ تبصرہ بھی ہے۔ علاوہ ازیں بعض مستشرقین کی پھیلائی ہوئی غلط فہمیوں کا تذکرہ ہے۔ Bennett اور Browne کی کتاب Thus spoke the Holy Prophet (یوں ارشاد فرمایا نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم نے) بطورِ مثال پیش کی جا سکتی ہے جس کا عنوان صراحتہً بتا رہاہے کہ گفتہ ہاے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ہی اس کا موضوع ہیں ۔ بایں ہمہ اس کے دیباچہ کا پہلا جملہ ہی یہ ہے : "This volume comprises gleanings from the Holy Qur'an and the Traditions of the Holy Prophet of Islam". ’’اس جلد میں قرآن پاک اور احادیث ِنبوی صلی اللہ علیہ وسلم کا انتخاب شامل ہے۔‘‘[2] فرماتے ہیں : اس واضح عنوان کے باوجود ۱۵۸ صفحات کی اس کتاب کا اکثر و بیشتر حصہ قرآنِ مجید کی منتخب آیات کے انگریزی ترجمے پر مشتمل ہے۔[3] بالکل یہی صورت حال سٹینلے لین پول(Stanley Lane Poole) کی مرتب کردہ کتاب کی ہے جسے "The Table-talk of Prophet Muhammad" کا عنوان دیا گیا ہے۔ ’انٹروڈکشن‘ کے اختتام پر جس حصے کا آغاز ہوتا ہے اسے "The Speeches at Makkah" کا ذیلی عنوان دیا گیا ہے۔(سٹینلے لین پول) [4] اسکے بعد آنے والے حصے کا ذیلی عنوان "The Speeches at Madina" [5]ہے۔
Flag Counter