Maktaba Wahhabi

77 - 79
رپوتاژ ’ملّى مجلسِ شرعى‘ كا قيام تحريك ِ اصلاح تعليم ٹرسٹ، لاہور ايك اسلامى اصلاحى انجمن ہے جو جديد تعليم كى اصلاح كے ساتھ ساتھ دينى تعليم كو مزيد موٴثر اور مفيد بنانے كے لئے علماے كرام كے تعاون سے مختلف سطح پر كوششيں كرتى رہتى ہے۔ 3/اگست2007ء كو تحريك نے لاہور ميں دينى مدارس كے مہتمم حضرات كا ايك اجلاس منعقد كيا جس كى صدارت ماہنامہ ’الشريعہ‘ كے رئيس التحرير مولانا زاہد الراشدى صاحب نے كى۔ اس اجلاس ميں مغربى فكر و تہذيب كى تفہيم كے حوالے سے ايك علمى فورم تشكيل دينے كا فيصلہ ہوا جو موجودہ ثقافتى كشمكش ميں اسلامى تہذيبى كردار نماياں كرنے كے علاوہ دينى مدارس كے نصاب ميں اصلاحى تراميم كے لئے جدوجہد كرے گا۔ انہى مساعى ميں جديد اسلامى دانش گاہيں قائم كرنے كا نصب العين خصوصى طور پر شامل ہوگا۔ اس ضمن ميں مدرسين كى ٹريننگ اور بعض نئى كتابيں لكهوانے اور دينى مدارس ميں داخل نصاب كروانے كامعاملہ بهى زير بحث آيا۔ اس نشست ميں جملہ اسلامى مكاتب ِ فكر كے علماء كرام اور جديد دينى سكالرز بهى موجود تهے۔ تبادلہ خيالات كے دوران اس ضرورت كا احساس بهى سامنے آيا كہ ايك قومى بلكہ ملّى سطح كى علمى و فكرى مجلس ايسى ہونى چاہئے جس ميں ہرمكتب ِ فكر كے تين تين جيد علماء كرام اور معتدل مزاج اسلامى سكالرز شامل ہوں اور جو ”سياسى ومذہبى گروہ بندى سے بالا تر ہوكر مسلم معاشرے كو درپيش فقہى و فكرى مسائل ميں عوام كى رہنمائى“ كرے۔ ڈاكٹر محمد سرفراز نعيمى كو اس كا كنوينر مقرر كيا گيا۔نيز يہ بهى طے پايا كہ اس علمى مجلس كى توثيق اور نظام كو تشكيل دينے كے لئے پہلااجلاس جامعہ نعيميہ، گڑهى شاہو لاہور ميں بلايا جائے۔ جس ميں مندرجہ بالا بارہ نمائندگان شريك ہوں جن كے نام حسب ِذيل ہيں: 1۔ مولانا زاہد الراشدى، ڈائريكٹر’الشريعہ اكيڈمى‘ گوجرانوالہ 2۔ مولانا حافظ فضل الرحيم، نائب مہتمم’جامعہ اشرفيہ‘ لاہور
Flag Counter