Maktaba Wahhabi

76 - 79
آخر میں مدنی صاحب نے اعلان کیا کہ فہم قرآن کورسوں کے نصابِ تعلیم سے متعلق ان توجہ طلب مسائل کے حل کے لئے تعلیمی ماہرین کاایک مستقل اجلاس بلایا جائے گا جو مختلف پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ لے کر لائحہ عمل تیار کرے گا۔علاوہ ا زیں دینی مدارس کے نصابات کی بہتری کے متعلق علما اور ماہرین تعلیم کے مسلسل اجلاسوں کی ضرورت ہے جو نصاب ومنہاج کی تیاری کے ساتھ عملی اقدامات بروئے کار لاسکیں ۔ ٭ تاسیسی اجلاس (۱۴/ ستمبر ۲۰۰۵ء) کے فیصلوں پر عمل درآمد کا جائزہ لیتے ہوئے مدیر ’محدث‘ حافظ حسن مدنی نے اپنے خطاب میں کہا : فاضلین جامعہ کے پتہ جات کی جامع فہرست شائع کرنے کے لئے ۲۸۵ فاضلین کے پتہ جات حاصل ہوچکے ہیں اور تقریباً اتنے ہی مزید فضلا کے ایڈریس درکار ہیں تا کہ پہلی قسط کم از کم پانچ سوفضلا پر مشتمل ہو۔… دسمبر ۲۰۰۵ء کا ماہنامہ محدث میسر پتہ جات پر تمام فاضلین کو اعزازی طور پر روانہ کردیا گیا ہے … البتہ شیخ الحدیث حافظ ثنا ء اللہ مدنی حفظہ اللہ کے ۱۹۸۰ء میں جامعہ لاہور الاسلامیہ میں آنے سے قبل کے شاگردان کی فہرست کے حوالے سے کوئی کام نہیں ہوسکا … رابطہ کونسل کو جامعہ کے فاضلین کی طرف سے خاطر خواہ تجاویز وآرا ابھی تک موصول نہیں ہوئی… فاضلین جامعہ کے پتہ جات کی اشاعت کے لئے ڈائرکٹری (پہلی قسط) کی تیاری اور اس کی فوری اشاعت کی ضرورت ہے۔ بالخصوص ڈائرکٹری کے خاکہ کا تعین بھی ضروری ہے تاکہ وہ مفید سے مفید تر ہو سکے ۔ اُنہوں نے کہا کہ کام میں بہتر نتائج کے حصو ل کے لئے مناسب ہوگا کہ رابطہ کونسل کے تمام اراکین کو علیحدہ علیحدہ ذمہ داریاں تفویض کی جائیں تاکہ وہ اس اپنے اپنے میدان میں اعلیٰ کارکردگی پیش کرسکیں ۔ اُنہوں نے اس مجلس فضلا کے متنوع مقاصد کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ ا س کا پہلا مقصد ان فاضل اہل علم کی صلاح وفلاح اوراُنہیں مفید ومؤثر بنانے کی کوششیں بروئے کار لانا ہے۔ اس کا دوسرا مقصد اس مادرِ علمی کی خیرخواہی اور اس کی کامیابی کی کوششوں کو فروغ دیتاہے۔یہ مجلس جس طرح ان تمام فضلا کے باہمی رابطہ کی بنیاد بنی ہے اسی طرح اس کو زندگی میں فضلاے جامعہ کو معاشرے میں اعلیٰ مقام تک پہنچانے کا ذریعہ بھی بننی
Flag Counter