رپو تاژ مولانا عبد الصمد رفیقی رابطہ کونسل ’مجلس فضلاء جامعہ‘ کا پہلا اجلاس ۱۴/ ستمبر ۲۰۰۵ء بروز بدھ نمازِ عصر کے بعدمجلس التحقیق الاسلامی ۹۹ جے ماڈل ٹاؤن لاہور میں سالانہ تقریب ِختم بخاری کے موقع پر’ مجلس فضلاء جامعہ لاہور الاسلامیہ‘اوران کی ’رابطہ کونسل ‘ کی بنیاد رکھی گئی تھی۔ اوّل الذکر کا تعلق جامعہ لاہور الاسلامیہ کے تمام قدیم و جدید فاضلین کے ساتھ ہے جبکہ ۱۴ رکنی ’رابطہ کونسل ‘ کی نوعیت اس کی ’مجلس عاملہ‘ کی ہے۔ ۱۴/ستمبر کے تاسیسی اجلاس میں درج ذیل فیصلے کیے گئے تھے: 1. دین ِاسلام کی صحیح تعبیر و شناخت کو فروغ دینے کے لئے تمام فاضلین جامعہ کی دینی خدمات کو مربوط و منظم کیا جائے گا۔ اس مقصد کے لئے جامعہ اپنے فاضل ابنا کے ساتھ ’رابطہ کونسل‘ کے ذریعہ رابطہ رکھے گا۔ نیز اس مجلس کے ذریعے فاضلین جامعہ کے باہمی رابطے کو یقینی بنانے کی بھی راہ ہموار کی جائے گی۔ ان شاء اللہ تعالیٰ 2. اس مجلس کے ذریعے جامعہ سے سند فضیلت حاصل کرنے والے طلبہ کے اپنی مادر علمی پر اعتماد کو بھرپور بنایا جائے گا، اور ایسے اقدامات کئے جائیں گے جن سے جامعہ کے طلبہ بعد از فراغت اپنے میدانوں میں زیادہ مؤثر ہوسکیں ۔ علاوہ ازیں اس مجلس کے ذریعے ان کی بعض ضروریات یا جائز شکایات کی تلافی کے لئے بھی مدد لی جائے گی۔ 3. تمام فاضلین کو جامعہ کا علمی و تحقیقی مجلہ ماہنامہ ’محدث‘ اعزازی طور پر جاری کیا جائے گا۔ 4. ہر تقریب ِبخاری کے موقع پر تمام فاضلین جامعہ مدعو کئے جائیں گے۔ 5. سیکرٹری رابطہ مختلف علاقوں کی ضروریات معلوم کرکے فاضلین کی تعیناتی کروائیں گے۔ 6. فضلا ایک دوسرے کو اپنے اپنے علاقوں میں تبلیغی پروگراموں میں مدعو کریں گے۔ 7. فاضلین جامعہ سے استدعا کی گئی کہ وہ رابطہ کو مزید کارآمد بنانے کے لئے اپنے پتہ جات، |