Maktaba Wahhabi

55 - 79
عالم اسلام توہین آمیز خاکوں پرمشترکہ اعلامیہ سب تعریفیں اللہ ربّ العزت کے لئے اور لاکھوں درود و سلام سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کی آل و اصحاب پر … ڈنمارک میں ہونے والے اُن واقعات کو کسی طرح بھی قبول نہیں کیا جاسکتا جن میں اہانت ِرسول صلی اللہ علیہ وسلم کا ارتکاب کیا گیا اور ناموسِ رسالت کو نشانہ بنایاگیا ہے۔ اس سے پوری اُمت ِمسلمہ کی دل آزاری ہوئی ہے اور اقوامِ عالم کے مابین اصلا حِ احوال کے اعلیٰ ترین مقصد کے حصول کے لئے اس قرآنی حکم سے رُوگردانی کی گئی ہے جس میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے: ’’اور ہم نے تمہیں قبائل اور اقوام کی صورت میں اس لئے پیدا فرمایا تاکہ تم ایک دوسرے کو پہچان سکو۔ اس صورت حال کے پیش نظر ہم درج ذیل اقدامات کی توثیق کرتے ہیں : 1. ہم شانہ بشانہ اس اُمت کے ساتھ ہیں جو نصرت ِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم اور تحفظ ناموسِ رسالت کیلئے اُٹھ کھڑی ہوئی ہے۔اس ردِ عمل سے یہ واضح ہوگیا ہے کہ ہم ایک زندہ قوم ہیں ۔ لیکن یہ بات یاد رہے کہ اُمت کے اس اقدام میں پیغمبر آخر الزماں صلی اللہ علیہ وسلم کے اس ضابطہ اخلاق کی عکاسی ہونی چاہئے جس کا پرتو حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب کے افعال و کردار میں جھلکتا نظر آتا تھا۔ 2. ہم ڈنمارک کی حکومت اور متعلقہ مجاز افسران سے پُرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ نہ صرف دُنیا بھر سے بلکہ اپنے معاشرے سے بھی اُٹھنے والی اس غیر جانبدار، سچی اور کھری پکار کے سامنے سرتسلیم کرتے ہوئے اپنے قبیح جرم کی مذمت کریں ، معافی مانگیں اور اس بحران کو ختم کریں ۔ایسا اس لئے کرنا ضروری ہے تاکہ ڈنمارک عالمی برادری سے الگ نہ ہوجائے۔ اُس عالمی برادری سے جو آزادی کا احترام کرتی ہے اور جو مذاہب ِعالم کی مقدس ہستیوں پر رکیک حملے کرنے سے روکتی ہے اور کسی بھی مذہب یا نسل کے خلاف عناد اور دشمنی کی فضا پیدا کرنے سے منع کرتی ہے۔ ہمارا ان ممالک سے بھی یہی مطالبہ ہے جو اہانت ِ
Flag Counter