Maktaba Wahhabi

محدث شمارہ 298

مؤلف: حافظ عبد الرحمن مدنی

ناشر: مجلس التحقیق الاسلامی لاہور

سال شائع: اپریل 2006ء

افکارِمعاصرین پروفیسر حافظ محمد دین قاسمی ’مفکر ِقرآن‘ بمقابلہ ’مصورِ قرآن‘ ہر جعل ساز کو یہ علم ہے کہ اس کے کھوٹے سکے صرف اُسی وقت قابل قبول ہوں گے، جب اُنہیں اصلی اور کھرے سکوں کے رُوپ میں پیش کیا جائے۔ یہی وجہ ہے کہ دنیا میں ہر ابلیس، اپنے فساد کو اِصلاح کے لباس میں ، اور ہر شیطان اپنے جھوٹ کو سچ کے بھیس میں پیش کرنے پر مجبور ہے اور اِس کے ساتھ ہی یہ ابالیس و شیاطین یہ پراپیگنڈا بھی شروع کردیتے ہیں کہ افکار ونظریات کے یہ سکے فلاں فلاں قابل ِاحترام بزرگوں کے ہاں مقبول و مسلّم رہے ہیں ۔ یہودیوں نے اپنے دورِ ماضی میں جب کتاب اللہ کو پس ِپشت ڈال کر سحر و ساحری کو اپنا اوڑھنا بچھونا بنا لیا تو اس کفریہ علم کے کھوٹے سکوں کو عوام الناس میں مقبول بنانے کے لئے یہ ڈھنڈورا پیٹنا بھی ضروری سمجھا کہ یہ تو وہ برگزیدہ علم ہے جو حضرت سلیمان علیہ السلام کے پاس بھی تھا، بلکہ ان کی بے مثال حکومت اِسی ’شاندار علم‘ کے باعث قائم تھی اور پھر قرآن کو یہ کہہ کر یہودیوں کی تردید کرنا پڑی : ﴿وَمَا کَفَرَ سُلَیْمٰنُ وَلـٰکِنَّ الشَّیٰطِیْنَ کَفَرُوْا یُعَلِّمُوْنَ النَّاسَ السِّحْرَ﴾ (البقرۃ:۱۰۲) ’’ اور سلیمان نے ارتکابِ کفر نہیں کیا، لیکن شیطانوں نے یہ کفر کیا تھا کہ وہ لوگوں کو سحر کی تعلیم دیا کرتے تھے۔‘‘ اہل کتاب نے اپنے نبیوں اور رسولوں کے بعد جب دین اسلام کی جگہ ’یہودیت‘ اور ’عیسائیت‘ کو اپنا لیا اور اسلام کے حوالے سے خود کو مسلمان کہنے اور کہلوانے کی بجائے جب ’یہودی‘ اور’عیسائی‘ کہنے اور کہلوانے لگ گئے تو اپنے مذہب کے ان کھوٹے سکوں کو لوگوں میں پھیلانے کے لئے یہ منادی کرنا بھی شروع کردی کہ ہمارے بڑے بڑے بزرگ اور مورّثین وپیشوا ابراہیم علیہ السلام ، اسمٰعیل علیہ السلام ، اسحق علیہ السلام ، یعقوب علیہ السلام اور ان کی آل اولاد اور اسباط و احفاد، سب کے سب
x
صفحہعنوان
2باہمی معاملات میں نرمی اور آسانی کی ترغیب
11اتباعِ سنت کی اہمیت اور جشن میلاد ؟
23زنا سے حرمت کا ثبوت؟ طلاق کے بعض مسائل برتن میں پھونک مارنا؟ کونسے تعویذ شرک ہیں ؟
33’مفکر ِقرآن‘ بمقابلہ ’مصورِ قرآن‘
48بسنت ہندؤوانہ تہوار ہی ہے!
55توہین آمیز خاکوں پرمشترکہ اعلامیہ
59سائنسی علوم کے بانی مسلمان علما
67شاگرد ِرشید کی چند یادیں
72رابطہ کونسل ’مجلس فضلاء جامعہ‘ کا پہلا اجلاس
Flag Counter