Maktaba Wahhabi

73 - 79
تعلیمی کوائف اوروقتاً فوقتاً تعمیری آرا سیکرٹری جنرل کے نام پر رابطہ کونسل کو بھیجیں تاکہ ان کی روشنی میں کونسل اپنے اہداف اور طریقہ کار کو مزید بہتربناسکے۔ ملک بھر میں پھیلے جامعہ کے سابق طلبہ تک اس پروگرام کو پھیلانے کے لئے ا س پروگرام کو مختلف جماعتی رسائل میں مشتہر کیا جائے گا۔ مزید برآں رابطہ کونسل کے اراکین بھی اپنے اپنے علاقوں میں فاضلین جامعہ کے صحیح ایڈریس بمعہ فون نمبر جمع کرکے ارسال کرنے میں سرگرمی دکھائیں گے۔ ایسے ہی جن فضلا کے پتہ جات مکمل نہیں ، اُنہیں اپنے مکمل ایڈریس بھیجنے کی یاددہانی بھی کرائی جائے گی۔ 8. تمام فاضلین کے پتہ جات کی جامع فہرست ’ڈائریکٹری‘ کی شکل میں شائع کی جائے گی۔ 9. مجلس فضلاے جامعہ کی کارکردگی وسیع ہوتے ہی سالانہ ایسی ڈائری شائع کرنے کا اہتمام کرے گی جس میں جملہ فضلا کے دستیاب پتہ جات، دس ممتاز فضلا کی سالانہ کارکردگی کا تذکرہ، جامعہ کے سابق اور موجودہ اساتذہ کرام کا مختصر تعارف اور جامعہ سے متعلق اہم واقعات کی سالانہ رپورٹ ہوا کرے گی۔ 10. شیخ الجامعہ حافظ عبد الرحمن مدنی اور شیخ الحدیث حافظ ثناء اللہ مدنی کے قدیم و جدید جملہ شاگردانِ رشید کی ایک جامع فہرست بھی تیا رکی جائے گی۔ 11. فیصلہ کیا گیا کہ رابطہ کونسل کا اجلاس ہر تین ماہ بعد ہوا کرے گا۔ ٭ اس موقعہ پر رابطہ کونسل کے اراکین کے آئندہ اجلاس کی تاریخ ۱۱/دسمبر ۲۰۰۵ء مقرر کی گئی۔ رابطہ کونسل کے تاسیسی اجلاس کے فیصلہ کی تعمیل میں کونسل کا دوسرا باضابطہ اجلاس ۱۱/دسمبر۲۰۰۵ء کو منعقد ہوا جس کی رپورٹ حسب ِذیل ہے: ’مجلس فضلاجامعہ‘ کی تشکیل کے تقریباً تین ماہ بعد اس کی ’رابطہ کونسل ‘ کا پہلا باقاعدہ اجلاس طلب کیا گیا۔ اس سلسلہ میں بذریعہ ڈاک دعوت نامے ارسال کرنے کے علاوہ ٹیلیفون کے ذریعے بھی متعلقہ احباب کو دعوت دی گئی جس میں درج ذیل فضلاے جامعہ نے شرکت کی: 1. شیخ الجامعہ حافظ عبدالرحمن مدنی (مؤسس جامعہ ہذا وبانی مجلس التحقیق الاسلامی) 2. مولانا محمدشفیق مدنی (فاضل مدرّس و نگران رابطہ کونسل فضلا)
Flag Counter