Maktaba Wahhabi

69 - 79
خدمات تھیں، اصلاً بحیثیت ِمدرس ۱۸ سال جامعہ لاہور الاسلامیہ اور دو سال جامعہ اہلحدیث لاہور میں تدریسی خدمات انجام دیں۔ ثانی الذکر ادارہ میں نائب شیخ الحدیث کے عہدے پر فائز رہے۔جبکہ اوّل الذکر میں کامیاب مدرّس شمار ہوتے تھے۔ اس عرصہ کے دوران سینکڑوں شاگردوں کو تعلیم دی جو رحلت کے بعد صدقہ جاریہ ہیں۔ جامعہ لاہور الاسلامیہ اور اس سے ملحقہ اداروں میں دینی خدمات میں مصروف اکثر وبیشتر حضرات کو آپ سے شرفِ تلمذ حاصل ہے۔ پھر و قتاً فوقتاً فتویٰ نویسی کے سلسلہ میں حوالوں کی جستجو میں میری معاونت فرماتے۔ تاہم جائزۃ الأحوذي في التعلیقات السلفیۃ علیٰ سنن الترمذي کی تالیف میں مستقلاً میرے معاون اور مساعد بنے رہے۔ یومیہ چار پانچ گھنٹے اس کارِ خیر میں مصروف رہتے، کبھی تھکاوٹ اور ملال کا اظہار نہ کرتے اور مسائل میں کھل کر اپنی رائے کا اظہار کرتے۔ بسا اوقات ٹھوس بنیاد پر مبنی فہم کو تسلیم کئے بغیر چارہ کار نہ ہوتا۔ الحمدللہ گزشتہ رمضان المبارک کی بیس تاریخ کو مذکورہ کتاب پایۂ تکمیل کو پہنچ چکی ہے۔ درمیانہ سائز میں قریباً چھ ہزار صفحات پر مشتمل ہے جو مرحوم کے قلم سے ہی مزین ہے۔ دو سال آٹھ ماہ اور بیس روز کی مدت میں فراغت حاصل ہوئی۔ کتاب کی زبان اوّل تا آخر عربی ہے جمعیت احیاء التراث الاسلامی، کویت کے زیر اہتمام انڈیا کے شہر بنارس میں طباعت کے مراحل میں ہے۔ اللہ ربّ العالمین اس کو شرف قبولیت سے نوازے۔ آمین! بعد ازاں شوال کے اَواخر میں امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں ایک بین الاقوامی کانفرنس میں میری شرکت تھی، وہاں سے فراغت کے بعد پروگرام کے مطابق سعودی عرب کے لئے عازمِ سفر ہوا ۔ سعودیہ کے دارالحکومت ریاض شہر میں قیام پذیر تھا کہ وہاں بذریعہ فون اپنے گھر سے معلوم ہوا کہ راشد صاحب بونگہ اور بھائی پھیرو کے درمیان ایک حادثہ میں شدید زخمی ہوگئے ہیں اور ان کی دائیں ٹانگ ٹوٹ گئی ہے۔ لاہور کے کارڈیکس ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ بذریعہ فون رابطہ ہوا تو فرمایا عنقریب میری ٹانگ کا آپریشن ہونے والا ہے۔ پھر گاہے بگاہے رابطہ رہا، اسی دوران معلوم ہوا کہ مزید کئی امراضِ باطنیہ
Flag Counter