Maktaba Wahhabi

64 - 79
نہیں کی جاتی۔ ابوالعباس کا دوسرا کارنامہ دھوپ گھڑی(Sun Dail) تھی جس سے دن میں وقت کا صحیح اندازہ ہوجاتا تھا۔ ابوالعباس نے کئی کتابیں مرتب کیں ۔ ان کی مشہور کتاب ’جوامع علم النجوم‘ ہے۔ اس کتاب کا پہلا لاطینی ترجمہ بارہویں صدی عیسوی میں شائع ہوا۔ پھر دوسرا ترجمہ جرمنی میں ۱۵۳۷ء اور تیسرا ترجمہ فرانس کے دانشوروں نے کیا۔ 8. احمد بن موسیٰ شاکر (۲۴۰ھ / ۸۵۸ء) مسلم دور میں یہ پہلا میکینک(Mechanic)گزرا ہے۔ عربی زبان میں اس فن کو علم الحلیل کہتے ہیں ۔ احمد بن موسیٰ نے اس فن میں ایک کتاب بھی لکھی تھی۔ مؤرخین کا خیال ہے کہ ہارون الرشید نے دنیا کی سب سے پہلی گھڑی فرانس کے King کو جو بطورِ تحفہ بھیجی تھی وہ اسی میکینک کی ایجاد ہے۔ 9. ابوالقاسم عمار موصلی (۳۸۸ھ/ ۱۰۰۵ء) عمار موصلی امراضِ چشم میں مرض موتیا بند کے ماہر (Eye Surgeon) تھے۔ اُنہوں نے موتیا بند کے سلسلے میں تحقیق کی اور اس کا علاج آپریشن کے ذریعے دریافت کیا۔ مرض موتیا بند(Cataract) تکلیف دہ مرض ہے۔ موصلی نے اس فن پر ایک کتاب بھی مرتب کی جس میں اس مرض پر اچھی بحث کی ہے۔ اس کتاب کا نام’علاج العین‘ ہے۔ اس کتاب کا پہلا ترجمہ یورپ میں اور دوسرا ترجمہ ۱۹۰۵ء میں جرمنی سے شائع ہوا۔ 10. ابوالحسن علی بن عبدالرحمن یونس (۳۹۵ھ / ۱۰۰۹ء) مصر میں جب فاطمی حکومت قائم ہوئی تو علوم و فنون کی ترقی اور تحقیق و جستجو کا ایک نیا دور شرو ع ہوا۔ ملک کے استحکام کے ساتھ ساتھ تہذیب و ثقافت کی نشوونما کا کام بھی جاری تھا۔ ۹۵۳ء میں المعز بن منصور جب خلیفہ بنے تو اُنہوں نے اس ملک میں بہت سی اصلاحات کیں ۔ المعز ہی کے دور میں موجودہ مصر کے شہر قاہرہ کی بنیاد رکھی گئی جو آج تک مصر کا دارالحکومت ہے۔ لیکن المعز کا سب سے بڑا کارنامہ بیت الحکمۃ، بغداد کی طرز پر سائنس
Flag Counter