Maktaba Wahhabi

62 - 79
3. لوہے کو زنگ سے کیسے بچایا جاسکتا ہے؟ 4. موم جامہ (وہ کپڑا جس پر پانی کا اثر نہ ہو) بنایا۔ 5. چمڑے کو رنگنے کا طریقہ دریافت کیا۔ 6. بالوں کو کلر کرنے کے لئے خضاب کا نسخہ تیار کیا۔ 4. عبدالمالک اصمعی (۲۱۳ھ / ۸۳۱ء) علم حیاتیات (Biology) سے کمالِ دلچسپی رکھتے تھے۔ یہ پہلے سائنسدان ہیں جنہوں نے علم الحیوانات (Zology) پر پانچ کتابیں تصنیف کرکے معلومات کا خزانہ ہمارے سامنے بکھیر دیا۔ جانوروں کی خصوصیات کامل ماہرانہ انداز میں اُنہوں نے بیان کرکے جنگل کی زندگی کا پورا نقشہ پیش کردیا۔ اصمعی جانوروں کی زبان میں واقعاتِ عالم بیان کرتے ہیں جس کی وجہ سے ان کی کتابیں یورپ میں بہت مقبول ہوئیں اور ان کے ترجمے کئے گئے۔ 5. محمد بن موسیٰ خوارزمی (۲۳۲ھ / ۸۵۰ء) علم ریاضی کے زبردست ماہر اور الجبرے کے موجد مشہور ہیں ۔ خلیفہ مامون الرشید ان کی بہت عزت کرتے تھے۔ بیت الحکمۃ (Science Academy) میں اُنہوں نے اپنا مقالہ پیش کیا۔ (خوارزمی کا یہ طریقہ آج بھی یونیورسٹیوں میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرنے کے لئے مقرر ہے) جس کے نتیجے میں ان کو اس سائنسی ادارے کا ممبربنالیا گیا۔ علم ریاضی پر انہوں نے دو کتابیں مرتب کیں :’علم الحساب‘ علم ریاضی پر دُنیا میں پہلی تصنیف تھی۔ جبکہ دوسری تصنیف ’الجبر والمقابلہ‘ تھی۔ علم ریاضی کی کتاب’علم الحساب‘ چودہویں صدی میں یورپ پہنچی تو دانشورانِ یورپ کی آنکھیں کھل گئیں ۔ کیونکہ یورپ میں اس جہالت کے دور میں رومن ہندسے رائج تھے جو بالکل نامکمل اور غلط اُصول پرقائم تھے۔ یورپ کے دانشوروں نے خوارزمی کی کتابیں دیکھ کر اپنی خرابیوں کو سمجھا اور اپنے حساب کتاب کے اُصول کو یکسر بدل دیا۔ اہل یورپ نے عربی ہندسوں کو فوراً قبول کرلیا۔ یہ ہندسے عریبک فیگر(Arabic Figure) کہے جاتے ہیں ۔ ان کے ترجمے کو ۱۸۳۱ء میں ’روزن‘ نے لندن سے پہلی بار بڑے اہتمام سے چھاپا تھا۔
Flag Counter