Maktaba Wahhabi

62 - 70
محدث کے زرِ سالانہ کے سلسلہ میں ضروری وضاحت ماہنامہ ’’محدث‘‘ ایک دینی و عملی مجلہ ہے۔ احباب دینی جرائد و رسائل کے سلسلہ میں پیش آمدہ مالی مشکلات سے بخوبی آگاہ ہیں ۔ ان کا اجرا صرف دینی جذبہ کے تحت تبلیغ اسلام کے مقصد سے کیا جاتا ہے اور خریدار جو سالانہ چندہ دیتے ہیں وہ صرف ایک ادنیٰ مالی تعاون ہوتا ہے جس پر انحصار نہیں کیا جا سکتا۔ محدث کے لئے دس روپے سالانہ موجودہ مہنگائی کے دور میں ایک معمولی زر تعاون ہے لیکن ہم نے دینی تبلیغ و اشاعت کے جذبہ سے قارئین کے لئے یہی کافی سمجھا ہے ہم دوسرے رسالوں سے مقابلہ کی نیت سے نہیں بلکہ صرف حقیقتِ حال کے اظہار کے لئے یہ وضاحت کر رہے ہیں کہ ’’محدث‘‘ لیتھو کی بجائے نفیس کتابت اور فوٹو آفسٹ کی حسین طباعت کا حامل ہوتا ہے جس پر فی ہزار تین گنا زیادہ خرچ آتا ہے۔ اسی طرح سفید کاغذ عام اخباری کاغذ سے دوگنا سے بھی زیادہ مہنگا ہے اور پھر سرورق آرٹ پیپر نہایت اعلیٰ قسم استعمال کیا جاتا ہے جس پر بلاکوں کی رنگین چھپائی
Flag Counter