Maktaba Wahhabi

56 - 70
عالمی مسائل اور سوشلسٹ سرگرمیاں (۱) مشرق وسطیٰ (۲) بحر ہند صدر ناصر کی وفات کے بعد قاہرہ کی قومی اسمبلی کے ۳۵۳ ممبروں نے وائس پریذیڈنٹ انوار السادات کو رسمی طور پر ملک کا نیا صدر چن لیا۔ مصری دستور کے مطابق یہ انتخابات ۶۰ دنوں کے اندر اندر ہونا تھا مگر یہ انتخاب ۹ دِنوں میں کر لیا گیا۔ اس عجلت کی وجہ خواہ کچھ ہی ہو یہ بات تو عیاں ہے کہ حکومت کا کوئی اہل کار اس نازک وقت پر ایسی رائے نہیں دینا چاہتا تھا جو ایک طرف تو ان کے باطنی جذبات نفرت کی غماز ہو اور دوسری طرف اس مخالفت کی پاداش میں انہیں جن حالات کا سامنا کرنا ممکن تھا، اس کے لئے وہ تیار نہ تے۔ اس کے علاوہ روس بڑی جلدی میں تھا۔ روسی وزیر اعظم نے جو ناصر کی وفات کے فوراً بعد قاہرہ پہنچے۔ انوار السادات، سابق وزیر اعظم علی صابری اور وزیرِ جنگ محمد فوزی سے بالترتیب تین لمبی لمبی ملاقاتیں کیں ۔ باقی رہا ان ملاقاتوں کا پس منظر کیا تھا؟ اسے سمجھنا کچھ زیادہ مشکل نہیں ہے۔ گزشتہ دِنوں روس کی طرف سے نائب وزیر خارجہ والڈیمیرایم ونو گریڈ ود کو مصر میں سفر مقرر کیا گیا۔ اسے آنجہانی سرجی اے کی جگہ پر مقرر کیا گیا تھا۔ ہمارے نزدیک اس کی اس تقرری سے بھی اس پس منظر کو سمجھنے کے لئے کافی مدد مل سکتی ہے۔ نئی حکومت کے عزائم اور اسرائیلیوں کی پوزیشن: اِدھر انوار السادات نے اسرائیل کے ساتھ عبوری جنگ بندی کا عرصہ گزر جانے کے بعد جنگ بہرحال لڑنے کا تہیہ کر رکھا ہے جب تک کہ اسرائیلی فوجیں ۱۹۶۷؁ کی جنگ بندی لائن پر واپس لوٹ نہیں جاتیں ۔ پھر محمود ریاض نے امریکی سامراج پر تنقید کرتے ہوئے
Flag Counter