ہوتی ہے۔ یہ سب کچھ ایک علمی اور دینی پرچہ کے وقار کے لئے ہے۔ نیز اخباری کاغذ جلد بوسیدہ ہو جاتا ہے جس سے علمی مواد جل ضائع ہونےے کا خطرہ ہوتا ہے۔ قارئین کرام کو معلوم ہے کہ ان حالات میں ہمارے اخراجات بہت ہیں جن کی وجہ سے ہم مزید رعایات کے متحمل نہیں ہو سکتے۔ ہمارا ارادہ تھا کہ غریب اور نادار طلبہ کے لئے الگ فنڈ قائم کر کے ان سے نصف زر سالانہ (پانچ روپے) وصول کیا جائے لیکن یہ کام نہ ہو سکا۔ ہمارے رعایتی زر سالانہ کے لئے وضاحت نہ ہونے کی وجہ سے کئی اصحا رعایت کا مطالبہ کرتے ہیں جو ہمارے لئے بارِ گراں ہوتا ہے۔ امید ہے کہ احباب اس وضاحت کو کافی سمجھیں گے اور زر سالانہ دس روپے ہی ارسال فرمائیں گے۔ (ادارہ) ’’محدث‘‘ کے لئے زر سالانہ کی تفصیلات مغربی پاکستان کے لئے: 10 روپے مشرقی وسطی کے لئے: 1 پونڈ 5 شلنگ (ہوائی ڈاک) مشرقی پاکستان کیلئے: 11 روپے (ہوائی ڈاک) مغربی ممالک کے لئے: ۱ پونڈ 10 شلنگ (ہوائی ڈاک) اگلا شمارہ بذریعہ وی۔ پی۔ پی۔ آئے گا جن احباب کو ’’محدث‘‘ کا شمارہ نمونہ کے طور پر بھیجا گیا ہے انہیں آئنددہ شمارہ برائے مارچ (محرم ۱۳۹۱ھ) بذریعہ وی۔ پی۔ پی۔ ۵۰۔۱۰ روپے میں بھیجا جائے گا۔ امید ہے کہ ہمارے کرم فرما اسے وصول کر کے دینی جذبہ اور تعاون کا ثبوت دیں گے اور اسے واپس کر کے ادارہ کو زیر بار ہونے سے بچائیں گے۔ جو احباب وی پی کے حق میں نہ ہوں وہ ادارہ کو فوری اطلاع دے کر ممنون فرمائیں ۔ (ادارہ) |