Maktaba Wahhabi

29 - 126
آندھی چلنے کے وقت: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہوا کی برائی سے اللہ کی پناہ طلب کرنے کا حکم دیا ہے، لہٰذا آندھی کے موقع پر یہ دعا پڑھنا مسنون ہے: ’’ اللَّهُمَّ إِني أَسْأَلُكَ خَيْرَهَا ، وَخَيْرِ مَا فِيھَا ، وخَيْر ما أُرسِلَتْ بِهِ ، وَأَعُوذُ بك مِنْ شَرِّهِا ، وَشَرِّ ما فِيھا ، وَشَرِّ ما أُرسِلَت بِهِ۔‘‘[1] ترجمہ: ’’ اے اللہ میں تجھ سے اس (ہوا) کی خیر و بھلائی کا سوال کرتا ہوں اور اس خیر کا (بھی) جو اس میں ہے اور جس کے ساتھ اسے بھیجا گیا ہے۔ اور میں اس(ہوا) کے شر و نقصان سے تیری پناہ و حفاظت میں آتا ہوں اور اس شر سے (بھی) جو اس مین ہے اور جس کے ساتھ اسے بھیجا گیا ہے۔‘‘ گدھوں کے ہینکنے اور کتوں کےبھونکنے کے وقت: فرمانِ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہے: ’’ گدھے کی ہینک سنو تو شیطان (کے شر) سے اللہ کی پناہ مانگو (یعنی: اَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ پڑھو) کیونکہ وہ شیطان کو دیکھتا ہے۔‘‘[2] اور فرمایا: ’’کتوں کے بھونکنے کی آواز سنو تواُن سے اللہ کی پناہ مانگو (یعنی: اَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِپڑھو) کیونکہ وہ وہ دیکھتے ہیں جو تم نہیں دیکھ پاتے۔‘‘[3] تعوّذ پڑھنے کے فوائد: ٭ تعوّذ پڑھ کر اللہ تعالیٰ کی نہ ختم ہونے والی طاقت و قدرتِ کاملہ کا اعتراف کرتے ہوئے اُسی سے مدد مانگی جاتی ہے اور اُس ایک اللہ کی وحدانیت کا اقرار و اعتراف کیا جاتا ہے۔فرمان الہٰی ہے: ﴿ إِنَّ عِبَادِي لَيْسَ لَكَ عَلَيْهِمْ سُلْطَانٌ وَكَفَىٰ بِرَبِّكَ وَكِيلًا﴾۔(الاسراء: 65)
Flag Counter