Maktaba Wahhabi

314 - 385
”حاشیۃ الطحطاوی علی مراقی الفلاح۔ ۔ “ حنفی مذہب کی ایک معروف ومشہور کتاب ہے، اس میں مندرجہ ذیل مسئلہ مذکور ہے : کسی کنویں میں کوئی جانور گرکر مرگیا اورپھول گیا اس کنویں کے پانی کےا ستعمال پر گفتگو کرتے ہوئے لکھا گیاہے : ”اگر کنویں کے پانی سے آٹا گوندھ دیاگیاہوتو اسے کتوں خودال دیاجائےگا، یاچوپایوں کوکھلادیاجائے گا، ا ور بعض فقہاء کا کہنا ہے کہ کسی شافعی کے ہاتھ فروخت کردیا جائےگا“[1] دیکھا آپ نے، کس طرح اس فقیہ اعظم نے کتوں اور شافعیوں کوایک درجہ میں رکھ دیا ہے۔ دمشق کے حنفی قاضی محمد بن موسی البلاساغونی (ف۵۰۶ھ) کے بارے میں نقل کیاجاتاہے کہ وہ کہا کرتےتھے : ”اگر میرا بس چلے تو شافعیوں سے جزیہ وصول کروں“۔ [2] تحقیروتذلیل کا دائرہ صرف متبعین مذہب تک نہیں محدود رہا بلکہ امام مذہب امام محمد
Flag Counter