Maktaba Wahhabi

174 - 385
سلفیت میں ان کےیہاں فرق پایاجاتاہے۔ بلکہ ایک دوسری کتاب میں مبینہ طور پر متعدد مسائل میں برصغیر کی جماعت اور عرب کی سلفی جامعت کے مابین اختلاف رائے تضاد ثابت کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ [1] اس طرح ایوان تقلید کی دومختلف جہتوں سے لامذہبیت کے تعلق سے دومختلف باتیں کہی گئی ہیں۔ ”لامذہبیت “ کی بوطی تفسیر اور تضاد بیانی : یہی نہیں کہ ایوان تقلید کی مختلف جہتوں سے ”لامذہبیت “کی مختلف تفسیر کی گئی ہے بلکہ لامذہبیت کے عنوان سے کتاب تصنیف کرنے والے پہلے شخص نے بھی اس لفظ کی تفسیر وتشریح میں تضاد بیانی سے کام لیا ہے۔ جب انہوں نے ”الامذھبیة أخطر بدعة تھدد الشریعة الاسلامیة “(یعنی لامذہبیت شریعت اسلا میہ کےلیے ایک نہایت خطرناک دھمکی آمیز بدعت ہے ) نامی کتاب تصنیف اور سلفیت کےخلاف زہر
Flag Counter