(6)فتنو ں کی جڑ تقلید یا عدم تقلید [1]
’’لامذہبیت“ کی اصطلاح ایجاد کرکے اہلحدیثوں اور سلفیوں کی نیش زنی کرنا، ا سے الحاد وبے دینی یا اسلام کےلیے ایک خطرناک فتنہ قرار دینا اور ترک تقلید کے مہلک نتائج کا کھڑا کرنا درحقیقت اپنی بے دینی اور ائمہ کرام کی تقلید پر اپنے جمود کےلیے وجہ جواز فراہم کرنے کی سعی لاحاصل ہے۔ چنانچہ وہ خود مذکورہ صفات کے زیادہ مستحق ہیں، کیونکہ اللہ اور اس کے رسول علیہ افضل الصلاۃ والتسلیم پر ائمہ کرام کے اقوال خصوصاً فقہاء متأخرین کے فتاوی اور ان کی تفریعات اور فرضی مسائل کو ترجیح دینے کا جو موقف اپنا رکھاہے اور اس کے نتیجہ میں ائمہ کرام رحمہم اللہ کےحق میں جنم لینے والی بلا کی جو مبالغہ آمیزی پر مبنی اسی موقف نے علامہ عامر عثمانی رحمہ اللہ جیسے جہاندیدہ شخص کو بھی یہ کہنے پر مجبور کردیا کہ :
”فقہ کے بہتیرے مسائل ایسے ہوتے ہیں جو صرف بادی النظر ہی میں نہیں، بلکہ
|