ایک شافعی مرد کسی حنفی عورت سے شادی نہیں کرسکتاہے جس طرح اہل کتاب مسلم عورت سے شادی نہیں کرسکتے۔ [1]
یہ مسئلہ بھی صرف کتابوں کی زینت نہیں ہے، بلکہ ایسے معاشروں میں جہاں مذہبیت پختہ اندازمیں پائی جاتی ہے کچھ اسی قسم کا ماحول پایاجاتاہے، ا ور ارباب حل وعقد اختلاف مذہب کی وجہ سے ازدواجی رشتے میں مربوط بعض خاندانوں کو طلاق کے ذریعہ منتشر کرواکرہی دم لیتے ہیں، یاطے شدہ رشتوں کومنسوخ کرادیتے ہیں۔ اورا سے دین کی اہم خدمت سمجھتے ہوئے اللہ تبارک وتعالیٰ سے اجر وثواب کی توقع رکھتے ہیں۔ اور یہی وہ مثالی اتحاد ہے جسے یہ مقلدین حضرات تقلید کے ذریعہ امت میں قائم کرنا چاہتے ہیں۔
۳۔ دیگر مذاہب کی تنقیص وتوہین میں مبالغہ آمیزی
مقلدین ظاہری طور پر مذاہب اربعہ کی حقانیت اور ان کے برحق ہونیکاڈنکا پیٹتے ہیں اس کے باوجود ان کے مابین اپنے مذہب کے لیے زبردست تعصب پایاجاتاہے ۔ ہر ایک اپنے مذہب کوافضل وبرتر ثابت کرنے کےلیے دیگر مذاہب ک ومطعون کرنے اور اس کی توہین وتذلیل کا ایک نمونہ مزید ملاحظہ فرمالیجیے :
|