عوام کسی کی تقلید نہیں کرتے، ڈائریکٹ کتاب وسنت سےمسائل اخذ کرتے ہیں اور دوسری طرف انہی کے بارے میں یہ بھی کہاجائے کہ وہ بعض معاصر علماء کی تعصب کی حد تک تقلید کرتے ہیں۔ کسی کوبیک وقت دومتضاد حکموں سے متصف کرنا انہی لوگوں کا کام ہوسکتاہے جواپنی عقل کوکتب فقہ کی گردان سے منور کرچکے ہیں۔
”لامذہبیت “ فقیہ دیوبند محمد راشد اعظمی کی نظر میں :
مسلک احناف کے عظیم ترین قلعہ دارالعلوم دیوبند میں طلبہ کو باطل تحریکات سے متعارف کرانےکےلیے کچھ گھنٹیاں مخصوص کی گئی ہیں۔ اس مقصد کےلیے رسائل کی شکل میں کتابوں کی تالیف بھی عمل میں لائی گئی ہے۔ چونکہ اہلحدیثیت جس کو کرم فرما حضرات غیر مقلدیت اور لامذہبیت کا نام دیتےہیں ان کی نظر میں سب سے بڑی باطل تحریک تھی“ اس لئے ”ردغیرمقلدیت“ کےعنوان سے پانچ رسالے ترتیب دئیے گئے ہیں۔ [1]ان کے
|