قولوا لاالٰہ الااللہ تفلحوا)[1] یعنی:اے لوگو!لاالٰہ الااللہ کہو،فلاح پاجاؤگے۔ یہ تمام شواہد اس بات پر شاہدِ عدل اور مظہرِ اَتم ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی تمام کی تمام حیاتِ مبارکہ بیانِ توحید اور غیرتِ توحید کی علمبردارتھی،ایسا کیوں نہ ہو خودقرآن نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا عقیدہ ومنہج ذکرفرمایاہے: [قُلْ اِنَّ صَلَاتِيْ وَنُسُكِيْ وَمَحْيَايَ وَمَمَاتِيْ لِلہِ رَبِّ الْعٰلَمِيْنَ ۔ لَا شَرِيْكَ لَہٗ۰ۚ وَبِذٰلِكَ اُمِرْتُ وَاَنَا اَوَّلُ الْمُسْلِـمِيْنَ][2] ترجمہ:آپ فرما دیجئے کہ بالیقین میری نماز اور میری ساری عبادت اور میرا جینا اور میرا مرنا یہ سب خالص اللہ ہی کا ہے جو سارے جہان کا مالک ہے اس کا کوئی شریک نہیں اور مجھ کو اسی کا حکم ہوا ہے اور میں سب ماننے والوں میں سے پہلا ہوں ۔ سامعین حضرات!ہم نے شریعتِ مطہرہ کے اصلِ اول یعنی توحیدِ عبادت کے تعلق سے،رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے اسوۂ مبارکہ سے چندواقعات پیش کئے ہیں،جن میں ہمارے لئے یہ واضح پیغام موجودہےکہ ہم اس اسوۂ کی پوری پیروی کریں اور اپنے ظاہروباطن کو توحیدِعبادت کے منہج سے منور کرلیں،اس کے بغیر تمام عبادات رائیگاں جائیں گی،اور اللہ تعالیٰ جو غفوررحیم ہے کبھی معاف نہ فرمائے گا۔ [اِنَّ اللہَ لَا يَغْفِرُ اَنْ يُّشْرَكَ بِہٖ وَيَغْفِرُ مَا دُوْنَ ذٰلِكَ لِمَنْ يَّشَاۗءُ۰ۭ وَمَنْ يُّشْرِكْ بِاللہِ فَقَدْ ضَلَّ ضَلٰلًۢا بَعِيْدًا][3] |
Book Name | صدارتی خطبات(رحمانی) |
Writer | فضیلۃ الشیخ عبداللہ ناصر رحمانی |
Publisher | جمعیت اہل حدیث سندہ |
Publish Year | |
Translator | |
Volume | ایک جلد |
Number of Pages | 366 |
Introduction | یہ کتاب فضیلۃ الشیخ عبداللہ ناصر رحمانی صاحب حفظہ اللہ کے اصلاحی و منہجی صدارتی خطبات کا مجموعہ ہے، جوکہ جمعیت اہل حدیث سندھ کی مرکزی سالانہ سیرۃ النبی صلی اللہ علیہ وسلم نیو سعید آباد کے موقع پر دئیے گئے تھے،اس کتاب میں 1996 تا 2014ء تک کے خطبات کو جمع کیا گیا ہے۔ ان خطبات میں منہج سلف اور مسلک اہل حدیث کو کھول کر بیان کیا گیا ہے۔ شیخ مکرم کے ان خطبات کا بنیادی موضوع ہے مسلک اہل حدیث کی حقانیت ،تعارف اور دعوت بالخصوص توحیدوسنت کا اثبات ،شرک وبدعت کارد اور دعوت وجہاد میں نبوی وسلفی منہج کا بیان ۔ |