Maktaba Wahhabi

35 - 132
ب:آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فریضہ دعوت ادا کرنے کا حکم الٰہی: ذیل میں اس بارے میں چھ آیات شریفہ ذکر کی جارہی ہیں: ۱:ارشادِ ربانی: ﴿یٰٓاَیُّہَا الرَّسُوْلُ بَلِّغْ مَآ اُنْزِلَ اِلَیْکَ مِنْ رَّبِّکَ وَ اِنْ لَّمْ تَفْعَلْ فَمَا بَلَّغْتَ رِسَالَتَہٗ وَ اللّٰہُ یَعْصِمُکَ مِنَ النَّاسِ اِنَّ اللّٰہَ لَا یَہْدِی الْقَوْمَ الْکٰفِرِیْنَ﴾[1] [ترجمہ:اے رسول( صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم )!جو کچھ بھی آپ کی طرف آپ کے رب کی جانب سے نازل کیا گیا ہے،پہنچا دیجیے۔اگر آپ نے[یہ]نہ کیا،تو آپ نے اس کا پیغام نہیں پہنچایا اور آپ کو اللہ تعالیٰ لوگوں سے بچالے گا۔بے شک اللہ تعالیٰ کافر لوگوں کو ہدایت نہیں دیتا] ۲:ارشادِ ربانی: ﴿اُدْعُ اِلٰی سَبِیْلِ رَبِّکَ بِالْحِکْمَۃِ وَ الْمَوْعِظَۃِ الْحَسَنَۃِ وَ جَادِلْہُمْ بِالَّتِیْ ہِیَ اَحْسَنُ﴾[2] [ترجمہ:اپنے رب کی طرف لوگوں کو حکمت اور اچھی نصیحت کے ساتھ بلائیے اور ان کے ساتھ بہترین طریقے سے جدال کیجیے] ۳:ارشادِ ربانی: ﴿فَلِذٰلِکَ فَادْعُ وَاسْتَقِمْ کَمَآ اُمِرْتَ وَلَا تَتَّبِعْ اَہْوَآئَ ہُمْ﴾[3] [ترجمہ:پس آپ لوگوں کو اسی طرف بلاتے رہیے اور جیسا کہ آپ کو حکم دیا گیا
Flag Counter