Maktaba Wahhabi

اسلامی آداب و احکام

مؤلف: اسعد اعظمی

ناشر: سمر اسلامی تربیتی کیمپ

سال شائع: 2016

موبائل موبائل ایک ایسا آلہ ہے جسے ابتداً صرف بات چیت کے لیے استعمال کیاجاتا تھا لیکن اب اس سے بہت ساری سہولیتں جڑ گئی ہیں ، اور کمپیو ٹر سے لیے جانے والے کاموں میں سے اکثر کام موبائل سے لیے جانے لگے ہیں۔ موبا ئل کے استعمال سے متعلق کچھ اہم آداب یہاں ذکر کیے جارہے ہیں : (۱) موبائل کا رنگ ٹون سادہ قسم کی گھنٹی کی شکل میں رکھنا چاہیے ،گانے ،میو زک اور فحش گیتوں سے پر ہیز کرنا چاہیے ۔ (۲) قرآنی آیات ، اذان اور دعائیہ کلمات وغیرہ کو بھی رنگ ٹون بنا نے سے پر ہیز کر نا چا ہیے ،کیوں کہ بسا اوقات آدمی بیت الخلا ء میں ہوتا ہے اور کال آجاتی ہے ۔ جب کہ بیت الخلا ء وغیرہ میں قرآن پڑ ھنا منع ہے ۔اسی طرح کال ریسیو کرنے سے قرآنی آیت یا دعا بیچ ہی میں کٹ جاتی ہے اور معنی ادھورا رہ جاتا ہے یا کچھ کا کچھ ہو جاتا ہے (۳) نماز کے اوقات میں مسجد میں داخل ہو نے سے پہلے مو بائل کو سوئچ آف یا Silent موڈ پر لازماً کر لینا چاہیے تاکہ نماز میں خلل نہ ہو ۔ (۴) موبا ئل میں قرآن یا اس کی سورتیں اور آیتیں ہوں تو موبا ئل کی اسکرین پر کھلا قرآن لے کر بیت الخلا ء میں نہیں جانا چا ہیے ۔بند حالت میں لے جانے میں کو ئی حرج نہیں ۔ (۵) موبائل سے کسی سے رابطہ کر تے وقت اس کا خیال رکھا جائے کہ اس شخص کے آرام یا زیادہ مشغو لیت کا وقت نہ ہو ۔ ایسے ہی نمازوں کے اوقات کا بھی خیال رکھنا ضروری ہے ۔ (۶) جس طرح ملاقات کے وقت پہلے سلام کر نا ضروری ہے اسی طرح موبائل سے
x
صفحہعنوان
5حرف آغاز
6دو لفظ معلمین سے
7ایمان و عقیدہ
10حدیث و سنت
13سیرت نبوی
15مسائل و احکام قرآن اور تلاوت قرآن
18غسل اور وضو کے احکام
22جمعہ کے آداب و فضائل
22جمعہ کے دن کے اہم کام :
24بیمار پرسی
25صحت اور بیمار ی
27میت اور جنازہ
30حقوق و معاملا ت
30حقوق اللّٰہ :
30حقوق العباد :
31والد ین کے حقوق
32اولاد کے حقوق
33رشتہ داروں کے حقوق
34پڑوسیوں کے حقوق
36عام مسلمانوں کے حقوق
37آداب اسلام
39سونے اور جاگنے کے آداب
41کھانے پینے کے آداب
44پیشاب پاخانہ کے آداب
46چھینک اور جماہی کے آداب
47لباس کے آداب
49سفر کے آداب
51سلام کے آداب
53راستے کے آداب
55متفرقات
58ماہ محرم اور تعزیہ داری
61شب براءت
63موبائل
66تمباکو مصنوعات
68معلومات عامہ (G.k.)
69اسلامی مہینوں کے نام
Flag Counter