Maktaba Wahhabi

اسلامی آداب و احکام

مؤلف: اسعد اعظمی

ناشر: سمر اسلامی تربیتی کیمپ

سال شائع: 2016

سیرت نبوی (۱) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کانام و نسب : محمد بن عبداللہ بن عبد المطلب بن ہاشم بن عبد مناف بن قصی بن کلا ب۔ (۲) آپ کی کنیت آپ کے بڑے صا حب زادے قاسم کی طرف منسوب ’’ابوالقاسم‘‘ تھی۔ (۳) آپ کے چند مشہور نام یہ بھی ہیں : احمد ، الحاشر ، الما حی ، العاقب ، نبی التوبہ ، نبی الر حمۃ وغیرہ ۔ (۴) آپ کے والد کا نام عبداللہ اور دادا کا نام عبد المطلب تھا ۔ (۵) آپ کی والدہ کانام آمنہ بنت وہب تھا ۔ (۶) آپ کی پیدا ئش مکہ مکرمہ میں ۹؍ ر بیع الاول واقعہ فیل کے سال بروز سوموار مطابق ۲۰ ؍ اپریل ۵۷۱ ء؁ کو ہوئی ۔ (۷) آپ کی اولاد میں تین لڑکے : قاسم ، عبداللہ اور ابر اہیم تھے ۔ (۸) آپ کی اولاد میں چار لڑکیاں : زینب ، رقیہ ، ام کلثوم اور فاطمہ تھیں ۔ (۹) آپ کی بیویاں جنھیں مؤمنوں کی مائیں کہا جاتا ہے درج ذیل ہیں ۔ (۱) خدیجہ بنت خویلد (۲) سودہ بنت زمعہ (۳) عائشہ بنت ابو بکرصدیق (۴) حفصہ بنت عمر بن خطاب(۵) زینب بنت جحش (۶)ام سلمہ بنت امیہ (۷) ام حبیبہ بنت ابو سفیان (۸) جو یریہ بنت حارث (۹) صفیہ بنت حْیی (۱۰)میمونہ بنت حارث (۱۱) زینب بنت خزیمہ رضی اللہ عنھن۔ (۱۰) آ پ کے دو عدد باندیاں تھیں : ایک ریحانہ بنت زید ،دوسری ماریہ قبطیہ جو آپ کے بیٹے ابراھیم کی ماں تھیں ۔
x
صفحہعنوان
5حرف آغاز
6دو لفظ معلمین سے
7ایمان و عقیدہ
10حدیث و سنت
13سیرت نبوی
15مسائل و احکام قرآن اور تلاوت قرآن
18غسل اور وضو کے احکام
22جمعہ کے آداب و فضائل
22جمعہ کے دن کے اہم کام :
24بیمار پرسی
25صحت اور بیمار ی
27میت اور جنازہ
30حقوق و معاملا ت
30حقوق اللّٰہ :
30حقوق العباد :
31والد ین کے حقوق
32اولاد کے حقوق
33رشتہ داروں کے حقوق
34پڑوسیوں کے حقوق
36عام مسلمانوں کے حقوق
37آداب اسلام
39سونے اور جاگنے کے آداب
41کھانے پینے کے آداب
44پیشاب پاخانہ کے آداب
46چھینک اور جماہی کے آداب
47لباس کے آداب
49سفر کے آداب
51سلام کے آداب
53راستے کے آداب
55متفرقات
58ماہ محرم اور تعزیہ داری
61شب براءت
63موبائل
66تمباکو مصنوعات
68معلومات عامہ (G.k.)
69اسلامی مہینوں کے نام
Flag Counter