سلام کے آدابسلام کا معنی امن و سلامتی اور حفاظت ہے ’’السلام ‘‘ اللہ کے نا مو ں میں سے ایک نام ہے گو یا جب آپ کسی سے سلام کر تے ہیں تو اسے امن و سلامتی اور اللہ کی حفاظت میں رہنے کی دعا دیتے ہیں ۔ ایک مسلمان دوسرے مسلمان سے ملتے وقت سلام کر ے یہ اس کا حق ہے۔سلام کے کچھ اہم آداب درج ذیل ہیں :(۱) سلام میں پہل کر نے کی کو شش کر نی چا ہیے ۔جو سلام میں پہل کر تا ہے وہ اللہ کی رحمت کا زیادہ مستحق ہو تا ہے ۔ [ احمد،ابو داود،صحیح](۲) سلام کا جواب ضروردیں ۔فرمان الہٰی ہے : ﴿وَاِذَا حُیِیْتُم بِتَحِیَّۃٍ فَحَیُّوْابِاحْسَنَ مِنْھَآ اَوْرُدُّوْھَا﴾ ۔[سورہ نساء] (جب تم سے سلام کیا جا ئے تو اس سے بہتر طریقہ سے تم سلام کرو(جواب دو)یا کم سے کم وہی سلام لوٹا دو )(۳) سلام کرتے وقت صرف ’’السلام علیکم‘‘کہنے پر دس نیکی ،اور ’’السلام علیکم و رحمۃ اللہ ‘‘کہنے پر بیس نیکی ،السلام علیکم ورحمۃاللہ وبر کاتہ کہنے پر تیس نیکی ملتی ہے ۔ (ابو داود، ترمذی۔ حسن )(۴) گھروں میں داخل ہوتے وقت اور نکلتے وقت اہل خانہ سے سلام کر یں (بیہقی۔ حسن)یہ دونوں کے لیے باعث بر کت ہے [ترمذی،حسن](۵) راستہ چلتے وقت عام بچوں سے بھی سلام کر نا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا معمول تھا ۔ (بخاری و مسلم)(۶) اگر کو ئی شخص سلام کیے بغیر بات شروع کر دے تو اس سے بات نہیں کر نی