Maktaba Wahhabi

اسلامی آداب و احکام

مؤلف: اسعد اعظمی

ناشر: سمر اسلامی تربیتی کیمپ

سال شائع: 2016

متفرقات خاتون اسلام اللہ تعا لیٰ نے انسانوں کو مرد اور عورت دو شکلوں میں پیدا فرمایا ہے اور دونوں میں جسمانی ،نفسیاتی ،ظاہری و معنوی ہر اعتبار سیفرق رکھا ہے۔اور اسی اعتبار سے دونوں کے حقوق اور واجبات بھی متعین کیے ہیں ۔عورت ،بیٹی ،بیوی ،ماں ،بہن ۔الغرض کسی بھی روپ میں ہو اسلام نے اسے عزت بخشی ہے اور سب کے حقوق متعین کیے ہیں۔ اسلام نے عورت کو کسب معاش اور روزی روٹی کی فکر سے آزاد رکھا ہے ۔اس کے ذمہ گھر کا نظام چلا نا ،بچوں کی تر بیت کر نا وغیرہ ہے ۔وہ گھر کی ملکہ ہے، اسے گھر کے اندر ہی اپنا وقت گزار نا چاہیے، اور کسی اہم ضرورت کے بغیر باہر نہیں جانا چا ہیے ۔ قرآن میں اللہ تعالیٰ کا فر مان ہے :﴿وَقَرْنَ فِیْ بُیُوتِکُنَّ ﴾ (سورہ احزاب: ۳۳)۔تم اپنے گھروں میں جمی رہو ۔ اگر کسی اہم ضرورت کے تحت عورت کو گھر سے باہر نکلنا ہو تو اسلام نے اس کے کچھ آداب بتلائے ہیں، جو درج ذیل ہیں : (۱) کامل پردے میں نکلے جس میں اس کا جسم اچھی طرح چھپا ہو ۔ (۲) خوشبو لگا کر نہ نکلے ،کیو نکہ خوشبو دوسروں کو مائل کر تی اور کھینچتی ہے ۔ (۳) راستے میں ایک کنارے چلے ، مردوں کے ساتھ خلط ملط ہو کر نہ چلے ۔ (۴) اگر کسی ضرورت سے کسی اجنبی مرد سے بات کر نی ہو تو لچک دار لہجے میں بات نہ کرے ۔ (۵) مر داور عورت دونوں نگاہیں نیچی رکھیں ۔
x
صفحہعنوان
5حرف آغاز
6دو لفظ معلمین سے
7ایمان و عقیدہ
10حدیث و سنت
13سیرت نبوی
15مسائل و احکام قرآن اور تلاوت قرآن
18غسل اور وضو کے احکام
22جمعہ کے آداب و فضائل
22جمعہ کے دن کے اہم کام :
24بیمار پرسی
25صحت اور بیمار ی
27میت اور جنازہ
30حقوق و معاملا ت
30حقوق اللّٰہ :
30حقوق العباد :
31والد ین کے حقوق
32اولاد کے حقوق
33رشتہ داروں کے حقوق
34پڑوسیوں کے حقوق
36عام مسلمانوں کے حقوق
37آداب اسلام
39سونے اور جاگنے کے آداب
41کھانے پینے کے آداب
44پیشاب پاخانہ کے آداب
46چھینک اور جماہی کے آداب
47لباس کے آداب
49سفر کے آداب
51سلام کے آداب
53راستے کے آداب
55متفرقات
58ماہ محرم اور تعزیہ داری
61شب براءت
63موبائل
66تمباکو مصنوعات
68معلومات عامہ (G.k.)
69اسلامی مہینوں کے نام
Flag Counter